وال مارٹ کے ملازم نے ہی کیا 6 افراد کا قتل، خود کو بھی ماری گولی
منگل کو امریکی ریاست ورجینیا میں ایک نوجوان نے وال مارٹ اسٹور پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد گولی چلانے والے نوجوان نے خود کو بھی گولی مار لی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات وال مارٹ میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وال مارٹ میں اندھا دھند فائرنگ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو صورتحال پر قابو پانے میں وقت لگا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تین افراد شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
موجودہ معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان اس اسٹور کا ملازم تھا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ دکان بند ہونے کا وقت تھا۔ نوجوان نے ایسا کیوں کیا، اس کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ورجینیا کے ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور عام لوگ دکان سے دور رہیں۔ چیسپیک پولیس آفیسر لیو کوسنسکی نے پولیس کی کاروائی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ میں اس وقت تک آرام نہیں کروں گا جب تک بندوق کے تشدد کا کوئی حل نہیں نکل جاتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق
اس سال اب تک امریکہ میں فائرنگ کے ایسے 600 سے زائد واقعات درج کیے جا چکے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سب سے بڑے خوردہ فروش وال مارٹ نے بدھ کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس المناک واردات سے صدمے میں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں