src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گٹ نمبر 80 دانش پارک اور محلہ گلشن ابراھیم علاقوں میں آنگن واڑی کے قیام کے لئے وسیم شیخ سماجوادی متحرک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 نومبر، 2022

گٹ نمبر 80 دانش پارک اور محلہ گلشن ابراھیم علاقوں میں آنگن واڑی کے قیام کے لئے وسیم شیخ سماجوادی متحرک




گٹ نمبر 80 دانش پارک اور محلہ گلشن ابراھیم علاقوں میں آنگن واڑی کے قیام کے لئے وسیم شیخ سماجوادی متحرک




مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں  سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کے فعال رکن وسیم شیخ نے اپنے مکتوب کے ذریعے کارپوریشن کے بال وکاس محکمہ سے گٹ نمبر 80 دانش پارک اور محلہ گلشن ابراھیم علاقوں میں آنگن واڑی کے قیام کی مانگ کی ہے۔ ایک علاقے میں آنگنواڑی کے قیام سے نہ صرف بچوں کی نصری تعلیم کی شروعات میں آسانی ہوتی اسی کے ساتھ ساتھ علاقے کی حاملہ خواتین کو بھی حکومت کی اسکیموں سے فوائد کی حصولیابی میں مدد ملتی ہے۔ مذکورہ علاقوں میں آنگنواڑی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام ان فوائد سے محروم ہوتے ہیں، اسی مدعے کو لیکر وسیم شیخ اپنی ٹیم کے ہمراہ کارپوریشن کے محکمہ بال وکاس پہنچے اور ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران سوگھندا میڈم، جادھو میڈم اور نائیک میڈم کو مکتوب دیا۔




اس پر محکمہ بال وکاس کے ذمہ داران نے ان علاقوں میں جلد ہی دورہ کرنے اور ضروری اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس وقت وسیم شیخ کے ساتھ مالیگاؤں سماجوادی پارٹی کے رئیس شیخ، طارق مچھلی والا و دیگر افراد موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages