src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 نومبر، 2022



الحمدللہ جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹر کے  اس طالب علم نے محض 100 دن میں مکمل قرآن کریم حفظ کیا ہے طالب علم کے استاد کے بقول کہ اس طالب علم نے اتنی محنت کی ہے کہ ہم اس کو  بسکٹ وغیرہ کھانے کو دیتے تھے تو اگلے دن وہ اسکی جیب سے ویسا کا ویسا ہی نکلتا تھا معلوم  کرنے پر وہ طالب علم کہتا تھا کہ اسکو کھانے کا وقت ہی نہیں ملا ہے ۔۔ الحمدللہ  اس طالب علم کو جامعہ کے مہتمم خادم القرآن حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب نے دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور ایک شخص نے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور امریکہ کے ایک آدمی نے بھی 100 ڈالر اس طالب علم کو دینے کا وعدہ کیا ہے اسی طرح کویت کے ایک شخص نے  دس ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ الحمدللہ اللہ تعالی کا شکر واحسان ہے کہ آج بھی مدارس اسلامیہ میں ایسے ایسے طلباء موجود ہے۔

زمانہ آج بھی قرآن ہی سے فیض پائیگا
مٹے گی ظلمتیں اور سورج جگمگائےگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages