src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دارالعلم اسکول کے ذریعے لائق تحسین قدم ۔۔۔ ترقی کی جانب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 نومبر، 2022

دارالعلم اسکول کے ذریعے لائق تحسین قدم ۔۔۔ ترقی کی جانب




 دارالعلم اسکول کے ذریعے لائق تحسین قدم ۔۔۔ ترقی کی جانب

hope hope hope 


اعجاز شاھین مالیگاؤں


علم کا حاصل کرنا اور دوسروں کو بھی تعلیم دینا یہ دینی و ملی فریضہ ہے

الحمدللہ آج شہر عزیز مالیگاؤں  کے سینٹرل حصے میں ایک قابل تعریف ، لائق تحسین "ھوپ اسکول" کا افتتاح عمل میں آیا

میں شہر عزیز مالیگاؤں کی جانب سے بیرون شہر سے تشریف لائے ڈاکٹر عروج صاحب اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر تمنا صاحبہ  کا بھی استقبال کرتا ہوں اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔



جن بچوں کو سنبھالنا ، اور روز مرہ کی زندگی کے معمولات سکھانا بھی بہت مشکل ہوتا ہے اور بلا وجہ لوگوں پر بوجھ محسوس ہوتا دکھائی دیتا ہے ۔ ایسے چند بچے جب لڑکھڑاتے ہوئے اپنے آپ میں مست ، نہ ہی برابر سن سکتے تھے ، نہ ذیادہ سمجھ سکتے تھے اور نہ ہی صحیح طریقے سے بول سکتے تھے ۔ جوں ہی اسٹیج پر پہنچے پروگرام میں موجود شہر عزیز کے چوٹی کے علمائے کرام ، ڈاکٹرس ، ٹیچرز ، انجینئرز حضرات  و سرکردہ شخصیات موجود تھی تمام احباب کے دل بھر آئے کسطرح سے ان بچوں کو تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ جس پر  معزز شخصیات نے دارالعلم اسکول کے حذیفہ ہدائی سر ، افراح ناز میم صاحبہ کے علاوہ دیگر ذمہداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کۓ اور آئندہ بھی ہر طرح کا تعاون پیش کرنے کی یقین دھانی کی گئی


ہمیں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے اور  یہی بچے مستقبل میں کچھ اچھا کارنامہ کر کے دکھائیں گے ان شاءاللہ ۔۔۔۔۔


اللہ تعالیٰ ہماری ہر لحاظ سے مدد فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری قوم و ملت کے بچوں کو صحیح طریقے سے دینی و دنیاوی علوم پر مہارت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اے اللہ ہمارے علم میں ، رزق میں اور صحت میں خیروبرکت عطا فرما۔ آمین ۔۔۔۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages