ساتھی بلند اقبال میڈیکل ہیلپ (مدد) کمیٹی_ کی جانب سے اعلان
پیر سے اپاہج حضرات توجہ دیں
ساتھی بلند اقبال صاحب* کی سوچ تھی کہ پیر سے معذور افراد مفت میں یا کم خرچ میں سماج میں بنا کسی کے سہارے (بذریعہ مصنوعی پیر) اپنی روز مرہ کے معمولات کے کام کاج کر سکے، جس کے لئے بلند اقبال صاحب نے بیڑا اٹھایا اور جئے پور فوٹ بنانے والی تنظیم سے رابطہ کرتے ہوئے ناسک کے ڈاکٹرس سے رابطہ کیا اور سال 2018 سے اپنی نگرانی میں پارٹی ورکر *عبدالرحمٰن انصاری* کے ذریعے معذوروں کو مصنوعی پیر لگانے کا سلسلہ شروع کیا. ساتھی بلند اقبال کے انتقال کے بعد 2020 میں *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی* کی کنوینر شپ میں *_ساتھی بلند اقبال میڈیکل ہیلپ (مدد) کمیٹی_* تشکیل دی گئی. مذکورہ کمیٹی کی معرفت مستقیم ڈگنیٹی صاحب نے معذوروں کو مصنوعی پیر لگوانے کا سلسلہ جاری رکھا جس میں گذشتہ کی طرح عبدالرحمٰن انصاری اپنی خدمات پیش کر رہے ہے. ماشاءاللہ اب تک تقریباً 80 معذور مرد و خواتین کو مفت میں مصنوعی پیر لگایا جاچکا ہے.
_ساتھی بلند اقبال میڈیکل ہیلپ (مدد) کمیٹی_* کے کنوینر *مستقیم ڈگنیٹی صاحب* نے اعلان کیا کہ ایسے حضرات جو کسی سبب سے دونوں پیروں سے یا ایک پیر سے معذور (پیر کٹا ہوا) ہیں، یا پھر پولیو کے مرض کے شکار پیر سے معذور افراد جن کے پیر باریک یا چھوٹا ہو گئے ہو اور وہ بھی دنیا والوں کے شانہ بشانہ چلنا چاہتے ہیں تو اب یہ کام مشکل نہیں جئے پور کی ایک تنظیم جو پیر سے معذور افراد کیلئے مفت میں پیر بنانے کا کام کرتی ہے. *"یکم دسمبر بروز جمعرات"* جئے پور سے ڈاکٹرس کا کیمپ ناسک منعقد کیا گیا ہے. لہٰذا مصنوعی پیر لگوانے کے خواہشمند مرد و خواتین رکن جنتادل سیکولر، *عبدالرحمٰن انصاری - 9766752626* سے رابطہ کریں اور اس کیمپ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے لوگوں کے شانہ بشانہ چلنے کے سپنے کو پورا کریں.
*_ساتھی بلند اقبال میڈیکل ہیلپ (مدد) کمیٹی_*
*ساتھی مستقیم ڈگنیٹی*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں