بیوی نے بیچ سڑک پر چپل سے اتارا شوہر کی محبت کا بخار۔
یوپی کے بریلی ضلع میں ایک شادی شدہ شخص کو دوسری عورت سے محبت کرنا بھاری پڑگیا۔ بیچ سڑک پر بیوی نے جب شوہر کو اپنی گرل فرینڈ کی بانہوں میں بانہیں ڈالے دیکھا تو محبت کا بخار اتار دیا۔ دراصل، بہیدی اسٹیشن پر تعینات ریلوے ملازم کے ہوش اُس وقت اڑ گئے جب اس کی بیوی نے اسے اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھ لیا۔ اس کے بعد وہی سڑک پر ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ شوہر کے سامنے ہی گرل فرینڈ کی چپل سے پٹائی کردی۔ پولیس اسٹیشن میں خاتون اس کے شوہر اور گرل فرینڈ کے درمیان لمبی پنچایت چلی۔ اس کے بعد تینوں کو سمجھاکر چھوڑ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق عزت نگر ریلوے ڈویژن میں ایک ملازم کا اپنی بیوی سے جہیز ایکٹ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ دونوں تقریباً پانچ سال سے الگ رہ رہے ہیں۔ بیوی کو معلوم ہوا کہ اس کے شوہر کا ایک نوجوان خاتون کے ساتھ افیئر ہے، جو اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ وہ کئی دنوں سے ان پر نظر رکھ رہی تھی۔ جمعہ کو اس کی بیوی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔ وہاں اس نے دیکھا کہ اس کا شوہر اور گرل فرینڈ وہیں بانہوں میں بانہیں ڈالے بیٹھے ہیں۔ یہ دیکھ کر اس کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ لڑکی کی اسٹیشن پر ہی چپل سے پٹائی کردی۔ لڑکی اسٹیشن سے بھاگی تو بات سڑک تک پہنچ گئی۔ خاتون نے بیچ بچاؤ میں اپنے شوہر کو بھی پیٹ دیا۔ کوتوالی انسپکٹر شراون سنگھ نے بتایا کہ تینوں کو تھانے لانے کے بعد سمجھاکر چھوڑ دیا گیا۔s
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں