گرل فرینڈ سے ملنے گئے نوجوان کا بہیمانہ قتل، لڑکی کا باپ گرفتار
,
میرٹھ : یوپی کے میرٹھ ضلع کے ایک گاؤں میں غیرت کے نام پر قتل (آنر کلنگ) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک 20 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر سر قلم کر کے قتل کر دیا گیا۔ نوجوان اور اس کی معشوقہ کو قابل اعتراض حالت میں پائے جانے کے بعد نوجوان کو قتل کیا گیا۔
یہ واقعہ پرکشیت گڑھ تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں کھجوری میں پیش آیا۔ دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے اور ریلیشن شپ میں تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فہیمد اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ معلومات دی۔
اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد اور اس کے ایک دوست نے مبینہ طور پر نوجوان کو قتل کیا اور سر قلم کر کے لاش قریبی گنے کے کھیت میں پھینک دی۔
میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے کہا، 27 ستمبر کو پرکشیت گڑھ تھانے میں ایک نوجوان کا سر قلم کرنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی شناخت کھجوری گاؤں کے ساکن دیپک کے طور پر کی۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے نوجوان کی جان لینے کا اعتراف کر لیا ہے، نوجوان کا ان کی لڑکی کے ساتھ کافی عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا۔ باپ نے مبینہ طور پر نوجوان کو اپنی بیٹی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا۔ قتل میں لڑکی کے والد کے ساتھ اس کا ایک دوست بھی ملوث تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہم نے لڑکے کا سر اور اس کے کہنے پر قتل میں استعمال ہونے والی تلوار بھی برآمد کر لی ہے۔
اے ایس پی نے کہا، لڑکے کے اہل خانہ نے غیرت کے نام پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ ہم نے ان دونوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں