آدھی رات کو خاتون میئر امیدوار کےگھر پہنچا پارسل، کھولنے پر نکل گئی چیخ ،
پٹنہ : پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ایک امیدوار کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا، جسے سن کر لوگ ہوش اڑ گئے۔ آدھی رات کو میئر امیدوار کے گھر ایک پارسل پہنچا اور جب انہوں نے ڈبہ کھولا تو اندر دیکھتے ہی ان کی چیخ نکل گئی۔ ڈبے میں رکھی چیز دیکھ کر پورا خاندان لرز گیا، پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اس انوکھے کیس سے پولیس بھی حیران ہے۔ اب پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کی امیدوار اور دور درشن کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رتنا پورکائستھا کے ساتھ پیش آیا۔
رتنا پورکائستھا شاستری نگر تھانہ علاقہ میں پونائی چک ویناشری اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 105 میں رہتی ہیں۔ جب وہ اتوار کی رات تقریباً 12.30 بجے گھر آئی تو اس کے سیکیوریٹی گارڈ نے بتایا کہ کورئیر نے اس کے نام پر پارسل پہنچا دیا ہے۔ امیدوار نے پارسل کھولا تو پورا خاندان خوفزدہ ہوگیا۔ خوف کے مارے سب کی چیخیں نکل گئیں۔ پارسل میں سندور اور راکھ جیسی چیزیں بھیجی گئیں۔ اس کے بعد گھر کے لوگوں نے پولیس سے شکایت کی۔ اس واقعہ کے بعد پورا خاندان خوفزدہ ہے۔
میئر کی امیدوار رتنا پورکائستھا نے پولیس سے شکایت کی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ کورئیر کمپنی کے ذریعے پارسل بھیجنے والے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ رتنا پورکیائستھا نے کیس کی تحریر شکایت ولیس کو دی ہے جس کی بنیاد پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کسی نے تنتر منتر کا خوف دکھا کر میئر کی امیدوار کو ڈرانے کی کوشش کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کورئیر کے ساتھ آنے والے شخص کے بارے میں بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں