رضوان بیٹری والا کی شاندار واپسی حفاظت گروپ نے کیا استقبال
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں )
مالیگاؤں شہر کا بیباک لیڈر مالیگاؤں عوامی پارٹی کے ریاستی صدر عالیجناب رضوان بھائی بیٹری والا اور ان کے ساتھ تقریباً 60 افراد ناموسِ رسالت صل اللہ علیہ و سلم کے نام پر تقریباً 11 مہینے جیل کی ثعوبتوں کو برداشت کرنے کے بعد ضمانت کے راستے ہموار ہوئے ان 11 مہینوں میں شہریان نے اجتماعی دعاؤں ،آیت ِ کریمہ کا ورد اور روزوں کا اہتمام کیا تاکہ ان بے گناہ محروسین کی رہائی ہوسکے آخر کار 11 مہینے بعد الحمدللہ وکلاء ،سیاسی، سماجی، ملّی تنظیموں خصوصاً مستقیم ڈِگنٹی ،شیخ آصف ،کُل جماعتی تنظیم ،ابو عاصم آعظمی، ایڈوکیٹ عبدالعظيم خان ،ایڈوکیٹ فاروق میمن وغیرہ صاحبان کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے آج ہزاروں شہریان کی موجودگی میں ناسک سینٹرل جیل سے محروسین کا قافلہ مالیگاؤں پہنچا مالیگاؤں پہنچنے پر شہیدوں کی یادگار پر محروسین اور معاونین کا عظیم الشان استقبال و شکریہ ادا کیا گیا اردو میڈیا سینٹر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محروسین و معاونین نے 11 مہینے کی تکلیفوں اور رہائی کے اسباب، آئندہ کا لائحہ عمل اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر حفاظت گروپ مالیگاؤں کے صدر محمد عارف نوری ،مولانا عبدالرشید مجددی، محمد صادق کپتان ،حافظ شہباز ،حافظ شارق، تنزیل اختر، حافظ سموئل ،اقبال بالے وغیرہ نے رضوان بھائی بیٹری والا اور معاونین کا والہانہ استقبال کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں