src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 8 اکتوبر، 2022

 

مالیگاؤں میں جلوسِ عید میلاد البنی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر پولیس کا پیدل مارچ 

جلوسِ عید میلاد النّبی کی قیادت کیلئے آلِ رسول و ممتاز عالمِ دین کی آمد,شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا


مالیگاؤں:(خیال اثر) یوں تو سال بہ سال آمد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر  جلوس عید میلاد النی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان پیمانے پر اہتمام کیا جاتا رہا تھا لیکن گذشتہ دو برسوں سے بسبب لاک ڈاؤن اور کورونا کے پیش نظر یہ سلسلہ موخر رہا تھا. امسال تمام تر پاپندیاں مفقود ہو جانے کے بعد جلوس مبارکہ روایتی شان و شوکت کے ہمراہ نکلنے کی ابتدائی تیاریوں میں مصروف ہے.ساتھ ہی شہر کے اہم چوک چوراہوں اور شاہراؤں کے ساتھ ساتھ گلیاروں میں بھی سجاوٹ کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے.  جلوس کے منتظیمن اور قانون و عدلیہ کے انتباہی خطوط کے زیر عمل مختلف النوع پابندیاں عائد ہونا اظہر من السمش ہیں کیونکہ 12 نومبر تشدد معاملہ اور بے گناہ محروسین کی رہائی کا معاملہ بھی پیش نظر ہے. جلوس میں شامل افراد سے منتظمین کی گزارش ہے کہ وہ اپنے ہمراہ ڈی جے وغیرہ نہ لائیں اور باادب با ملاحظہ ہوتے ہوئے انتہائی خشوع و خضوع کے ہمراہ نہ صرف شریک ہوں بلکہ کسی کی دل آزاری پر مبنی ایسا کوئی نعرہ یا نازیبا حرکتات کا مظاہرہ نہ کریں کہ امن و عامہ میں خلل پیدا ہو جائے. جلوس کے پیش نظر شہری پولیس عملہ نے جلوس کی گزر گاہوں پر اضافی بندوبست کرتے ہوئے مسلسل پیدل مصروف دکھائی دے رہا ہے. عیاں رہے کہ امسال شہر میں جلوس مبارکہ کو لے کر امسال شہر میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے. اطلاعات کے مطابق  شہرِ عزیز مالیگاؤں میں حضور اکرم صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک صدی سے زائد عرصے سے 12ربیع الاوّل شریف کو جلوسِ عیدِ میلادُ النّبی پوری شان و شوکت کے ساتھ نکلتا ہے.الحمد للّٰہ امسال جلوسِ مبارکہ کا 103 واں سال رہیگا.جو کہ 12 ربیع الاوّل شریف 9 اکتوبر 2022 بروز اتوار،صبح 8 بجے دارالعلوم حنفیہ سنّیہ اسلامپورہ سے اپنی روایت کے مطابق انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ نکل کر شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گراونڈ پر تاجدارِ ختمِ نبوّت کانفرنس کی شکل میں اختتام پذیر ہوگا.امسال جلوسِ مبارکہ کی قیادت کیلئے خصوصی طور پر سرزمینِ بالا پور سے،آلِ رسول،گُل گلزارِ نقشبندیت، پیر طریقت،سّید ملّت، ناشر مسلک اعلیٰحضرت، وارث نقش قدم پاک، حضرت علّامہ سیّد ظہیر الاسلام المعروف حضور سیّد ذکی میاں نقشبندی صاحب قبلہ مدّظلّہ العالی(متولّی خانقاہ نقشبندیہ بالاپور) اور خلیفۂ حضور محدّثِ کبیر،جامع معقولات و منقولات،استاذ العلماء،ناشرِ مسلکِ اعلیٰحضرت، حضرت علّامہ مفتی محمّد حسن رضا مصباحی صاحب قبلہ(سابق صدرالمدرّسین جامعہ حنفیہ سنّیہ) تشریف لارہے ہیں.جلوسِ مبارکہ مذکورہ مہمانانِ کرام اور مقامی علمائے کرام کی قیادت میں نکلےگا.تمام ہی عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ روایت کے مطابق باوضو باادب جلوسِ مبارکہ میں شرکت فرمائیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages