عید میلاد النبی کے پیش نظر راستوں کی فورا درستی کی جائے : کانگریس صدر اعجاز بیگ
مالیگاؤں: شہر مالیگاؤں کے راستوں کی حالت کیا ہے اس سے ہر کوئی واقف ہے۔ بہت زیادہ کھڈے اور خستہ حالی کے سبب راستہ چلنا مشکل ہے۔ وہیں دوسری جانب بارہ ربیع الاول عید میلاد النبی کا جشن سر پر ہے۔ شہر میں بڑی عقیدت سے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ اس جلوس کے دوران کسی قسم کی کوئی تکلیف اور حادثہ نہ ہو اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے بیباک اور نہایت متحرک صدر اعجاز بیگ نے مالیگاؤں کارپوریشن و انتظامیہ کو تحریری مکتوب دیتے ہوئے یہ مانگ کی کہ جلد سے جلد راستوں کی درستگی کی جائے۔ کھڈے بھرے جائے۔ سڑکوں کی مرمت و تعمیر کی جائے۔ مزید یہ کہ راستوں کو وسیع اور کشادہ کیا جائے۔ اس طرح کی مانگ جناب اعجاز بیگ نے تحریری شکل میں پرشاسک اور کارپوریشن و انتظامیہ سے کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں