انشااللہ حجاب پہننے والی لڑکی ملک کی وزیر اعظم بنے گی: اسد الدین اویسی
بنگلورو: کرناٹک پہنچے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اور سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر سخت نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد مسلمانوں کو ملک سے نکالنا ہے۔ اویسی نے کہا کہ بی جے پی کو مسلمانوں کے حجاب، ٹوپی، حلال ہر چیز سے خطرہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک دن ہندوستان کا وزیر اعظم حجاب والی لڑکی بنے۔
اویسی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حلال گوشت ملک کے لیے خطرہ ہے، مسلمان کی داڑھی خطرہ ہے، مسلمان کی ٹوپی خطرہ ہے، مسلمان کا کھانا پینا، اوڑھنا سونا سب خطرہ ہے۔ بی جے پی مسلم شناخت کے خلاف ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم ایم پی نے کہا کہ دہلی میں وزیر اعظم کہتے ہیں 'سب کا ساتھ اور سب کا وکاس' لیکن یہ سب زبانی باتیں ہیں۔ اس زمین پر جو ہو رہا ہے وہ ہو رہا ہے۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مسلمانوں کا بائیکاٹ کریں۔ یہ بی جے پی کا ایجنڈہ ہے۔ مسلمان کی شناخت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں۔ حلال گوشت کی بات کر کے اپنے کرپشن کو حلال کر لیتے ہیں۔
رشی سونک کے معاملے پر کئے گئے سوال ہر اویسی نے کہا کہ اس ملک میں کیا ہے، مجھے کیا۔ ان کی جمہوریت ہے۔ جب ایک وزیراعظم نے معیشت پر کام نہیں کیا تو ان کی پارٹی نے انہیں ہٹا دیا۔ یہاں (بھارت) حجاب پر پابندی ہے۔ اویسی نے کہا کہ وہ بھی انشاء اللہ چاہتے ہیں! حجاب پہننے والی لڑکی ایک دن ملک کی وزیر اعظم بنے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں