src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر شراب بندی کیلئے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دینے گئے مجلس کے کارکنان پر کیس درج ۔۔!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 6 اکتوبر، 2022

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر شراب بندی کیلئے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دینے گئے مجلس کے کارکنان پر کیس درج ۔۔!!

 



عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر شراب بندی کیلئے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دینے گئے مجلس کے کارکنان پر کیس درج ۔۔!!


نائب کلکٹر گائیکواڑ کا میمورنڈم لینے سے انکار پر مجلس کے کارکنان اور گائیکواڑ کے بیچ نوک جھونک ۔۔!!





دھولیہ : 6 اکتوبر 2022 :عید میلادالنبیﷺ کے پیشِ نظر شہر میں شراب بندی ہو جس کیلئے دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیا جانا تھا جس کیلئے مجلس کے کارکنان کلکٹر آفس پہنچ چکے تھے لیکن موقع پر کلکٹر جلج شرما موجود نا ہونے سے نائب کلکٹر گائیکواڑ کو میمورنڈم دینے کیلئے ان کی آفس کی طرف کارکنان گئے جہاں آفس کے باہر کارکنان نے نائب کلکٹر سے ملاقات کیلئے ان کے پی اے سے وقت لیا ۔ پی اے نے پانچ منٹ ٹھہرنے کا کہا اور صاحب سے اجازت لیتا ہوں کہ کر اندر چلا گیا ۔ بہت وقت گزرنے کے بعد بھی جب نائب کلکٹر کا پی اے باہر نہیں آیا تو مجلس کے کارکنان میمورنڈم دینے آفس کی طرف بڑھے جس پر نائب کلکٹر نے دھمکی بھرے لہجے میں کارکنان سے  کیس درج کروانے کیلئے آفس کو اندر سے بند کر دیا ۔ جہاں مجلس کے کارکنان نے میمورنڈم لینے کی گزارش گائیکواڑ سے کی لیکن گائیکواڑ میمورنڈم نا لینے کی اپنی ضد پر اڑا جس پر مجلس کے کارکنان نے گائیکواڑ پر بھید بھاؤ کا الظام لگاتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا۔ ہنگامے کے بعد گائیکواڑ نے پولیس کو بلاکر مجلس کے تمام کارکنان کو حراست میں لئے جانے کی گزارش کی جس پر فوری عمل کرتے ہوئے پولیس نے مجلس کے تمام کارکنان کو گرفتار کر کے شہر پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں مختلف قلم کے ذریعے مجلس کے کارکنان پر کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے آگے کی کاروائی جاری ہے ۔ پولیس کارروائی کے بعد مجلس کے کارکنان کی جانب سے نائب کلکٹر گائیکواڑ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

حلیم شمس الدین انصاری

ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages