اُلـٹا چـور کـوتـوال کو ڈانٹـے ..!!
ڈاکٹـر بھـامرے کی 8 سـالـہ اور کارپوریشـن پر قـابض بھـارتیہ جنتـا پـارٹی کی 4 سـالہ کارکـردگی کا موازنہ آمـدار فـاروق شـاہ کی 3 سالہ کارکـردگی کا موازنہ شہـر کـی عوام نے کـر دیا ..!!
راج کرن اور سمـاج کارن کـرنا ہے تـو میـدان میـں آؤ ، ترقیاتی کاموں کو روکنا بـُزدلـی کی علامت ہے ..!!
آمدار فاروق شاہ اقلیتیوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن کی بھی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ شہر کے ان گنت مندروں کی تزئین کاری کے علاوہ روڈ ، گٹر ، اسٹریٹ لائٹ ، سرکل جیسے بنیادی کاموں کو انجام دیا ۔ 30 کروڑ کے فنڈ سے اقلیتی علاقوں میں ٪70 تو اکثریتی علاقوں میں ٪30 تعمیراتی کام انجام دیئے جانے تھے اور اسی بنیاد پر کارپوریشن پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی نے کام کو منظوری دیکر ٹینڈر جاری کیا تھا لیکن عین وقت پر فرقہ پرستوں نے پلٹی مارتے ہوئے 30 کروڑ روپیہ فنڈ سے اقلیتی علاقوں میں کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے اس بات کا بہانا بناکر ریاستی حکومت سے اسٹے آرڈر حاصل کر لیا اور آج شہر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے آمدار فاروق شاہ کی تصویر کی بے حرمتی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اقلیتی علاقوں میں ہو رہے ترقیاتی کاموں اور مسلمانوں کی خوشحالی کو برداشت نہیں کر پا رہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح آزادی کے بعد سے اب تک مسلمان بھیڑ ، بکریوں کی زندگی گزار رہے تھے وہ تاقیامت تک اسی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو ۔آج سے۔ پہلے جتنے بھی آمدار آئے انھوں نے صرف اور صرف برادران وطن کے علاقوں میں ہی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا اور اقلیتی علاقوں کی جانب سے آنکھیں موند رکھی ۔ جس روز سے آمدار فاروق شاہ اقتدار میں آئے اِسی روز سے اقلیتی علاقوں کے مکینوں کو ایک امید لگی کہ اب ہمارے دن پلٹنے والے ہیں اور مسلمانوں کی اسی امید پر کھرا اْترتے ہوئے آمدار فاروق شاہ نے مسلمانوں کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں وہ سلسلہ شروع کیا جسے دیکھ کر فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہونے لگا اور وہ مسلمانوں کی تعمیر و ترقی روکنے کیلئے طرح طرح کی سازشیں تیار کرنے لگے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 30 کروڑ روپیہ کے فنڈ کو اسٹے لگوا کر مسلمانوں کی ترقی کو روک دیا لیکن شاید انھیں یہ نہیں معلوم کہ آمدار فاروق شاہ مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ۔ مسلمانوں کے حقوق کیلئے ایک لمبی لڑائی لڑنے کیلئے آمدار فاروق شاہ کمر کس لی ہے ۔ ابھی آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا ۔
حلیـم شمـس الـدین انصـاری
ایم آئی ایم ضلع پرمُکھ
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں