src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 اکتوبر، 2022

 





وارڈ نمبر 14 محمد آباد میں نیوجن سمیتی رکن امانت اللہ پیر محمد کے نیوجن سمیتی فنڈ سے گٹروں کی جدید طرز پر تعمیر کا سلسلہ دراز 


وارڈ نمبر 14 محمد آباد میں امانت اللہ پیر محمد صاحب کے نیوجن سمیتی فنڈ سے کچھ ماہ قبل تقریباً 9کاموں کا افتتاح مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ جسمیں محمد آباد میں 5کام شامل تھے ۔ الحمدللہ وارڈ نمبر 4میں انور سیٹھ بھیونڈی والے کے کارخانے کے پاس سے لیکر سلاٹر ہاوٴس تک گٹر کا کام جاری ہوا۔جلد ہی ہاٹ مکس روڈ بھی تعمیر ہوگی اور ممتاز چوک سے لیکر بلیو برڈ کی بلڈنگ تک ہاٹ مکس روڈ کا ابتدائی مرحلہ ہوچکا ہے جلد مکمل ہاٹ مکس روڈ بنے گی۔ ساتھ ہی ممتاز چوک سے بلیوبرڈ بلڈنگ تک گٹر بھی بنے گی ۔سب سے بڑی بات یہ ہیکہ محمد آباد میں صرف مولانا اسرائیل کی گلی میں ہی گٹر جدید طرز پر تعمیر ہونا تھی لیکن امانت اللہ صاحب اور عتیق سر پاٹودہ والے کی حکمت عملی سے محمد آباد کی کئی گلیوں جیسے سروے نمبر 142/2مولانا اسرائیل کی گلی سمیت 5 گلیوں میں اور سروے نمبر 135/2 میں مزید 2گلیوں میں گٹر کی جدید طرز تعمیر کا سلسلہ دراز ہے۔ اور محمد آباد میں ہارون حمال کے گھر کے پاس جلد ہی سمینٹ روڈ بھی تعمیر ہوگی خلیل ہائی اسکول سے لیکر ہارون حمال کے گھر تک ہاٹ مکس روڈ اور گٹر بھی عنقریب تعمیر ہوگی حقیقت میں وارڈ نمبر 14میں کسی بھی نمائندے نے مختص بجٹ کے علاوہ ایک ہی کام کو آگے نہیں بڑھایا جس کام کا جہاں تک کام اتنا ہی بجٹ مختص کیا مگر امانت اللہ پیر محمد صاحب نے محمد آباد میں جدید طرز پر کم و بیش 7گلیوں میں گٹروں کی تعمیر کرکے ساکنان محمد آباد کا دل جیت لیا ۔ اس کام کو جدید طرز پر کروانے میں عتیق سر پاٹودہ والے صاحب ۔ سابق کارپوریٹر ببلو قریشی صاحب ۔ ہارون حمال۔ ہننان ماما۔ تانے ماما۔ فیاض انمول۔ آصف بنداس۔ وسیم خان۔ نہال مقادم۔ جبار بھائی ۔لئیق احمد ۔ مشتاق ناٹے۔ نہال سردار ۔ جدوجہد کرتے رہے ۔الحمد اللہ عتیق سر صاحب اور امانت اللہ صاحب کی مسلسل محنت اور کوشش سے محمد آباد میں تعمیری کاموں کا سلسلہ جاری ہے ۔


ہم اہلیان محمد آباد سروے نمبر 135/2اور سروے نمبر 142/2 اور 142/3 کے تمام ساکنان امانت اللہ پیر محمد صاحب اور عتیق سر صاحب کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مبامبارکباد پیش کرتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages