۱۲ نومبر معاملہ: مستقیم ڈگنیٹی کی کامیاب جدوجہد، محروسین کی ضمانت پر سنوائی کے لیے ۳ اکتوبر کی تاریخ متعین
جج کی بدلی اور نئے جج کی نامزدگی کے باوجود سنوائی کی تاریخ جلد حاصل کرنے میں کامیابی
اہانت رسول کی مذمت میں گزشتہ سال ۱۲ نومبر کو جو واقعہ پیش آیا اس سلسلے میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے افراد کی درخواست ضمانت پر ممبئی ہائی کورٹ میں ۳ اکتوبر کو سنوائی ہوگی، اسطرح کی تفصیل محروسین کی رہائی کے لیے اوّل روز سے کوشاں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے بتائی۔ بینچ تبدیل ہونے کیوجہ سے یہ اندیشہ تھا کہ ۳ اکتوبر کو بھی سماعت ممکن نہیں ہوگی اور محروسین کی ضمانت عرضداشت پر سماعت کا معاملہ پھر طوالت کا شکار ہو جائیگا۔ لیکن مستقیم ڈگنیٹی نے ہائی کورٹ کے سینئر وکلاء کیساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھی۔ اسکا نتیجہ یہ رہا کہ سماعت کی تاریخ ۳ اکتوبر متعین کی گئی ہے۔
اس ضمن میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ ۱۳ ستمبر کو معزز جج نِتن سانبھرے نے ۱۲ نومبر معاملے کے ملزمین کی تفصیلات چارٹ کی شکل میں طلب کی تھی- اسکے بعد ۳ اکتوبر سماعت کی تاریخ متعین کی گئی تھی۔ لیکن اس دوران معزز جج نتن سانبھرے کی جگہ جسٹس پرکاش دیو نائک کے پاس چلا گیا۔ نیا بینچ بننے پر سماعت کی تاریخ دوبارہ حاصل کرنا پڑتا ہے۔ سبھی کو یہ ڈر تھا کہ سماعت ۳ اکتوبر کو نہیں ہوسکے گی۔ اسکے علاوہ یہ اندیشہ بھی تھا کہ اگر جلد سماعت نہیں ہوئی تو ممبئی ہائی کورٹ میں دیوالی کی تعطیلات شروع ہو جائینگی اور معاملہ مزید التواء کا شکار ہوگا۔
تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھی، مسلسل ممبئی ہائی کورٹ کے وکلاء سے ملاقات و رابطہ بنائے رکھا۔ بالآخر ہم نے محروسین کی ضمانت پر سماعت کی تاریخ حاصل کرلی ہے اور ۳ اکتوبر کو انشا اللہ معزز جج پرکاش دیو نائک کی بینچ کے سامنے سنوائی ہوگی۔ سماعت کی تاریخ حاصل کرنے کے لیے مستقیم ڈگنیٹی، عمران بیٹری والا، نظیر خان اور انیس کچچی لگاتار ممبئی کا دورہ کررہے تھے۔ اس ضمن میں ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے بھی معاونت کی۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ۳ اکتوبر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے بعد ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین کی عرضداشت ضمانت کا نمبر ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ۳ اکتوبر کو معزز جج پرکاش دیو نائک کے سامنے محروسین کی ضمانت پر بحث ہوگی۔ قانونی حکمت عملی تیار کی جاچکی ہے اور فیصلہ محروسین کے حق میں آنے کی قوی امید ہے۔ موصوف نے ایک بار پھر شہریان سے درخواست کی کہ وہ محروسین کی رہائی کے لیے دعائیں کرتے رہیں۔ بتادیں کہ شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر پہلے دن سے محروسین کی رہائی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ۲۰ سے زائد ملزمین کو مقامی عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں