آج حاجی احمد پورہ میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا خطاب
سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری نشہ مخالف مہم کے تحت کارنر اجتماعات کا انعقاد جاری ہے جس کے خاطر خواہ اثرات نظر آرہے ہیں میلاد النبی ﷺ کی مناسبت امت کی اصلاح کے لئے رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں نوجوان نسل کو گناہوں سے روکنے کی کوشش جاری ہے امت مسلمہ کے لئے رسول اکرم ﷺ کی زندگی بہترین نمونۂ حیات ہے نوجوان نسل کو رسول اللہ ﷺ کے دامن کرم سے جوڑ دیا جائے تو ان کی زندگی پرنور ہوجائے گی اسی مقصد کے تحت کارنر اجتماع بعنوان جشنِ آمد مصطفیٰ ﷺ و جرائم کی تباہ کاریاں کا انعقاد جاری ہے تین دنوں کے لئے خصوصی عنوان "محمد ہمارے بڑی شان والے" کے تحت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا فکر انگیز خطاب ہوگاـ بروز جمعرات کو مچھلی بازار نوری ٹاور کے پاس اجتماع منعقد ہوا جسمیں مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا ایمان افروز خطاب ہوا آج بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب سے رات ۱۰ بجے تک مسجد اہلسنّت فاطمہ کے پاس، حاجی احمد پورہ مالیگاؤں میں خصوصی اجتماع منعقد ہوگا جسمیں حضرت مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اہلیانِ مالیگاؤں سے گذارش کی جاتی ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں