src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شان ہند کی قیادت میں جنتادل کے وفد نے سینٹرل جیل میں ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین سے کی ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 اکتوبر، 2022

شان ہند کی قیادت میں جنتادل کے وفد نے سینٹرل جیل میں ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین سے کی ملاقات

 



 شان ہند کی قیادت میں جنتادل کے وفد نے سینٹرل جیل میں ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین سے کی ملاقات



محروسین کو ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت کی تفصیل دی گئی۔


رشوت ستانی کے الزام میں پی آئی گھسر کے سینٹرل جیل آنے کے بعد وہاں کے حالات کیسے ہیں، اس پر بھی گفتگو


 

صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں ایک وفد نے آج بروز سنیچر ناسک سینٹرل جیل میں ۱۲ نومبر تشدد معاملے کے محروسین کی ملاقات کی- وفد میں ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان، عمران بیٹری والا، نظیر خان و دیگر افراد شامل تھے۔ وفد نے محروسین کو انکی عرضداشت ضمانت پر کل ممبئی ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت کی تفصیل بتائی۔ محروسین کو اطلاع دی گئی کہ ہائی کورٹ نے انکی ضمانت کے معاملے پر 7 اکتوبر کے دن سب سے پہلے سماعت کرنے کی بات کہی ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے اور جنتادل سیکولر کی قانونی جدوجہد پر محروسین نے اطمینان کا اظہار کیا اور شہریان سے درخواست کی کہ انکی ضمانت و رہائی کے لیے دُعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ محروسین نے وفد کے زریعے تمام مساجد و دینی تنظیموں سے درخواست کی ہیکہ 7 اکتوبر کو جمعہ کی نماز کے بعد محروسین کی ضمانت و رہائی کے لیے خصوصی دعا کی جائے۔

 


عدالت نے سٹی پولیس اسٹیشن کی پی آئی سریش گھسر کو رشوت ستانی کے الزام میں ناسک سینٹرل جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پی آئی گھسر نے بھی ۱۲ نومبر معاملے میں تفتیش کی تھی۔ انکے سینٹرل جیل میں آنے کے بعد محروسین کو کوئی تکلیف تو نہیں دی گئی، اس تعلق سے بھی وفد نے مقید افراد سے گفتگو کی اور جیل کے موجودہ حالات دریافت کیے۔




آخر میں محروسین نے انکی ضمانت و رہائی کے لیے کوشاں افراد بالخصوص شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ محروسین نے شہریان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا جو مسلسل محروسین کی رہائی کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ دُعاؤں کے سلسلے کو مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ 7 اکتوبر کا دن شہریان مالیگاؤں کو ایک خوشخبری دے کر جائے، اسطرح کی درخواست محروسین کی جانب سے کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages