دیدار ماڈل مسجد نبوی کے لئے امڈآیا سروں کا سیلاب
سیوک ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خوبصورت ماڈل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کے لئے 9 اور 10اکتوبر کو منعقدہ تقریب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ کے دیدار کے لئے سروں کا سیلاب امڈ آیا منظر قابل دید تھا دیکھنے والے اپنی چشم نم سے سفر حج اور سفر عمرہ کی یاد کو تازہ کررہے تھے۔دیدار کے لئے آنے والے شہریان نے صدرواراکین سیوک سوسائٹی کے اس اہتمام کی سراہنا کی ۔ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں اور بے شمار تنظیموں نے ماڈل بنانے والے عظیم انصاری صاحب کا استقبال کیااور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔اس باوقار تقریب میں رکن شوری دارالعلوم دیوبند،صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی،شہر ایس پی چندر کانت کھانڈوی، حافظ عبداللہ، کارپویٹر کلیم دلاور،ریاض بنکر،ابوسفیان ایم آر، نعیم دلاور،دھولیہ شہر کے ماڈل بنانے والے عظیم انصاری، منصور اکبر، مزمل سیف، راشد سپہ سالار، حامد حسین، خالد سرحدی،احمددلار،نیاز احمد، بلال احمد، عبیدالرحمن، شفیق اقبال، عزیزالرحمن تجویدی، ریحان سعید، طاہر منصوری، محمد شعیب محمد شاہد، محمد اسرائیل، صاحبان، سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا و طالبات سمیت ہزاروں سرکردہ شخصیات و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر، رضوان سیوک، رضی انور، یاسین عمر، ابو عفان، کامران سنگھانیہ، امتیاز پان والا، سہیل ڈالریا، عطاءالرحمن جنتا ہوٹل، سہیل اقبال، عبدالکریم نے جدوجہد کی*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں