مالیگاؤں میں بچوں کے غائب ہونے کی افواہ کے درمیان 65.سالہ نثار احمد 15 دنوں سے غائب!
گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ لا پتہ بزرگ کی تلاش میں سرگرداں, اہل خانہ کا رو رو کر برا حال!!
مالیگاؤں :(خیال اثر) گزشتہ کئی دنوں سے مالیگاؤں شہر سے بچہ چوری کی افواہیں گردش کررہی ہیں.حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ بچے اسکول و مدرسہ جانے سے ڈرے ہوئے ہیں تو والدین میں بھی خوف پھیلا ہوا ہے کہ کہیں ان کا اپنا بچہ غائب نہ ہو جائے. پرائمری اسکولیں طلبہ کی غیر حاضری کی بدولت درس و تدریس کا سلسلہ مفقود رکھے ہوئے ہیں. اسی دوران شہر سے کوئی بچہ تو غائب نہیں ہوا لیکن گزشتہ چودہ دنوں سے ایک 65 سالہ نثار احمد نامی شخص نعمانی نگر گلی نمبر7 سے ضرور غائب بتائے جارہے ہیں. مذکورہ شخص کی کوئی بھی خبر کہیں سے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اہل خانہ کا رو رو برا حال ہو گیا ہے. شہر میں اپنی بے لوث خدمات کی انجام دہی کے لئے مشہور گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے ذمہ داران کی معیت میں نمائندہ نے مذکورہ گم شدہ شخص کے اہل خانہ سے ملاقات کی جہاں گفت و شنید کے دوران یہ معلوم ہوا کہ کہیں کسی سے کوئی بھی ناراضگی کا شائبہ تک نہ تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد اور بغیر کسی کو کچھ بتائے ان کے گھر کے واحد سرپرست 15 دنوں سے غائب ہیں. تمام رشتہ دار و اقارب سے معلومات لینے کے باوجود بھی کہیں سے کوئی امید افزاء خبر نہیں مل رہی ہے کہ آیا وہ زندہ بھی ہیں یا کسی ناگہانی آفت کا شکار تو نہیں ہو گئے ہوں. روتے بلکتے ہوئے اہل خانہ کو امید ہے کہ ان کا اپنا سرپرست آج نہیں تو کل کہیں سے بھی کسی بھی طرح زندہ و جاوید لوٹ آئے گا. گمشدہ شخص کی تلاش کے لئے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے روح رواں انصاری ضیا الرحمان کے ساتھ ساتھ تمام ہی اراکین تندہی سے مصروف کار ہیں اور اسی گروپ کے توسط سے گمشدہ شخص کی تصویر حلیہ وغیرہ مشتہر کرکے اپیل جاری کی گئی ہے کہ اس سے مماثلت رکھنے والا کوئی شخص اگر کہیں نظر آ جائے تو فوری طور پر اس کی اطلاع مطلوبہ فون نمبرس پر ارسال کی جائیں.
راجو ٹیلر
موبائل📱 نمبر 9028223174
اسامہ انصاری مدینہ آباد
موبائل📱 نمبر 9545628362
انصاری ضیاء الرحمن مسکان
موبائل📱 نمبر 9270021180
سلیم بھائی رکشا والے رحمت آباد
موبائل📱 نمبر 9028752104
علاؤالدین انصاری، کلثوم اشرفی مسجد کے سامنے رمضان پورہ مالیگاؤں
موبائل 📱 نمبر 9225786781
برائے مہربانی فوراً اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور پریشان حال گھر والوں کی مدد کرکے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر دے آمین ثم آمین یا رب العالمین


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں