یادگارِ اسلاف حضرت قاری شبّیر احمد رضوی، مجاہدِ اہلسنّت قاری محمد رمضان کاملی، اور مدرسہ مدینۃ العلوم فیضانِ اولیاء کی جانب سے تائید و حمایت
مالیگاؤں :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری گہوارہ علم و ادب الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے اساتذۂ کرام کا ایک وفد ٢٣ سـتمبر بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ پر ہونے والے نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے سلسلے میں یادگارِ اسلاف حضرت قاری شبّیر احمد رضوی صاحب اور مجاہد اہلسنّت حضرت قاری محمد رمضان کاملی صاحب سے ملاـ اور اِن کو نشہ مخالف اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت پیش کی جس کو دو صاحبان نے خوش دلی سے قبول کیا حضرت قاری شبّیر احمد رضوی صاحب نے اپنے تجربات کی روشنی میں کہا کہ نشہ کی وجہ سے نوجوان نسل اپنی عزت، شہرت، دولت اور سب سے اہم اپنی صحت کو برباد کررہی ہےـ روزآنہ اخبارات کی سرخیوں میں کسی نا کسی قسم کی وارداتوں کا تذکرہ ہوتا جو کہ باعث تشویش ہے ان حالات میں امت کے نوجوانوں کی پرواہ کرتے ہوئے مولانا سید محمد امین القادری صاحب سرگرم ہیں میں ذاتی طور پر پر ان کے اس اقدام کی تائید وحمایت کرتا ہوں اور انشاءاللہ اس اجلاس میں ضرور شرکت کرونگاـ اسی حضرت قاری محمد رمضان کاملی صاحب نے کہا کہ نشہ کی وجہ سے کئی گھروں میں جھگڑے ہوتے ہیں ہماری بیٹیاں شوہر سے تنگ آکر اپنے میکے میں جاکر بیٹھی ہیں چھوٹے چھوٹے بچے اور بچیوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے نشہ کرنے والا باپ اپنی اولاد کی فکر نہیں کرتا جس کی وجہ بچے چھوٹی عمر میں ہی کام کرنے لگتے ہیں میں سید محمد امین القادری صاحب اور سنی دعوت اسلامی کی جانب سے ہونے والے نشہ مخالف اجلاس کی تائید و حمایت کرتا ہوں بعدہ مدرسۃ المدینہ فیضانِ اولیاء(نہال نگر) کے اساتذۂ کرام نے نشہ کی تباہ کاریاں اجلاس کی پر زور الفاظ میں تائید و حمایت کی
الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے اساتذۂ کرام کے وفد میں حضرت مفتی محمد رضا مرکزی صاحب، حضرت حافظ مقصود اشرف اشرفی صاحب، حضرت مولانا حافظ تجمل حسین ضیائی صاحب، حضرت مولانا اشفاق امجدی صاحب، حضرت مولانا حافظ مزمل حسین نجمی صاحب موجود تھے
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں