تنظیم ائمہ اہلسنّت رمضان پورہ کی جانب سے 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس کو تائید و حمایت
مالیگاؤں : 23 سـتمبر بروز جمعہ نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے سلسلے میں سیاسی، سماجی، فلاحی،تعلیمی،طبی،صحافتی اور تجارتی شعبوں سے وابستہ شخصیات کی تائید و حمایت جاری ہےـ آج بروز سنیچر حلقۂ دیانہ (رمضان پورہ) کی ائمہ کرام کی فعل اصلاحی جماعت تنظیم ائمہ اہلسنّت رمضان پورہ سے ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں نے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کا خصوصی دعوت نامہ پیش کیاـ اس موقع پر تنظیم کے اراکین نے سنی دعوت اسلامی اور مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی لعنت ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھوکھلا کررہی ہےـ نوجوان نسل نشے کی لت میں ملوث ہوکر مختلف وارداتوں کو انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے کئی خاندان تباہ و برباد ہوگئے ہیں تنظیم ائمہ اہلسنّت رمضان پورہ نشہ مخالف اجلاس کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتی ہے اس موقع پر حافظ عبدالمجید رضوی، حافظ آصف اشرفی، حافظ توصیف اشرفی، حافظ اشتیاق اشرفی، حافظ راشد رضوی، حافظ صدام اشرفی، وغیرہ موجود تھے
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں