ساتھی بلند اقبال کی تیسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت
جنتادل سیکولر عوامی کام کاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی کی ایماء پر جمہور نگر میں یحیٰی عبدالجبار کی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح
16 ستمبر کو ساتھی بلند اقبال صاحب کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شام عصر بعد جمہور نگر، ڈاکٹر ماجد کے دواخانہ کے بازو میں جنتادل سیکولر کے جوائنٹ سیکریٹری یحییٰ عبدالجبار کی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا. بارش کے باوجود اس افتتاحیہ تقریب میں جنتادل سیکولر کے ذمہ داران، ورکروں اور شہریان نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس موقح پر مرحوم ساتھی بلند اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی خدمات کو یاد کیا گیا-
افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے یحییٰ عبدالجبار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر سے خدمت خلق کرنے کا جذبہ ختم ہوتا جا رہا اور ایجنٹ لابی کی بھرمار ہوگئی ہے. لیکن مرحوم نہال احمد کے ورکرس ہمیشہ سے مفت میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پیش پیش رہتے آے ہیں. مرحوم ساتھی بلند اقبال نے شہر کے لئے جو کچھ کیا اسکا اعتراف آج ہر کوئی کرتا ہے- موصوف نے مذکورہ علاقے کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے یحییٰ بھائی سے رابطہ کریں اور جہاں ضرورت ہو گی ہم لوگ بھی اپ کی خدمت میں ہمہ وقت حاضر رہے گے.
اپنی تقریر میں شان ہند نے کہا کہ مرحوم ساتھی بلند اقبال نے ہی بدعنوانی کے خلاف عوام میں بیداری لانے کی کامیاب کوشش کی تھی- موصوفہ نے مزید کھا کہ آج شہر سے عوامی دبدبہ ختم ہوگیا ہے جس کا ثبوت ہیکہ 12 نومبر معاملہ میں پولیس کی جانب سے زیادتی کی گئی. اگر آج ساتھی نہال احمد صاحب ہوتے تو پولیس کی مجال نہیں تھی کی اس طرح کا رویہ اپناتی. عوامی رابطہ آفس کے تعلق سے ہمارا مقصد ہیکہ ہم پارٹی کے ذمہ داران اور ورکرس عوام کی خدمت کریں. شان ہند نے شہریان سے کھا کہ وہ سچے اور اچھے نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ شہر و عوام کے دبدبے کو واپس لایا جاسکے-
افتتاحیہ تقریب میں میں سہیل عبدالکریم، خالد الفرحت ابولیث انصاری، صدرالدین مقادم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا- اس تقریب میں جائزہ کمیٹی کے اراکین بھیا لال شاہ، عارف حسین پاپا، سہیل عبدالکریم، رشید سیٹھ ایولے والے اور کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا سمیت خورشید کابل، سلیم گڑبڑ، مسیح اللہ بیسٹ، عبدالرحمٰن انصاری، شاہد بھیکن، انیس مستری، ابوشعیب نہالی،اعجاز پاپے، صدرالدین مقادم، حنان سرکار، توحید انصاری، جلا مقادم، ثاقب انجم، سمیت پارٹی کے ذمہ داران و ورکرس بڑی تعداد میں شریک تھے. انکے علاوہ جاوید مقادم، مجید مقادم، اکرم بھائی اڈے والے، مسعود بھائی بمبئی والے، عبیداللہ، عارف بھائی سائیکل والے، ابرار احمد، راشد بھائی سعودی والے، عتیق وائرمین، امیاز احمد، کے علاوہ جمہور نگر، ماسٹر نگر کے نوجوان بھی کثیر تعداد میں حاضر تھے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں