src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نشے کی تباہ کاریاں” عنوان پر سنّی دعوت اسلامی کا اجلاس سنّی دعوت اسلامی کے وفد نے کی مستقیم ڈگنیٹی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 ستمبر، 2022

نشے کی تباہ کاریاں” عنوان پر سنّی دعوت اسلامی کا اجلاس سنّی دعوت اسلامی کے وفد نے کی مستقیم ڈگنیٹی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات

 



نشے کی تباہ کاریاں” عنوان پر سنّی دعوت اسلامی کا اجلاس, سنّی دعوت اسلامی کے وفد نے کی مستقیم ڈگنیٹی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات


 اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے جنتادل سیکولر کیجانب سے تائید و حمایت کا اعلان




23 ستمبر کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے گراؤنڈ پرسُنّی دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والے اجلاس بعنوان نشے کی تباہ کاریاں کے سلسلے میں سُنّی دعوتِ اسلامی کے ایک موقر وفد نے جنتادل سیکولر رابطہ آفس پر پارٹی جنرل سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، پروفیسر رضوان خان وغیرہ سے ملاقات کی۔ مذکورہ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے جنتادل سیکولر نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 اگست کومستقیم ڈِگنیٹی نے سُنّی دعوتِ اسلامی کے نگراں الحاج سَیّد امین القادری صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے بارہ نومبر واقعہ کے محروسین کے متعلق قانونی مراحل کی تفصیل دی تھی۔ ساتھ ہی موصوف سے محروسین کے حق میں دعا کی درخواست بھی کی تھی۔ اسی کے ساتھ مستقیم ڈِگنیٹی نے محترم سَیّد امین القادری صاحب کی با اثر شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت سے شہر بھر میں نشے کی لت کے خلاف ایک مضبوط مہم شروع کرنے کی اپیل بھی کی تھی جس پر قابلِ تحسین پیش قدمی کرتے ہوئے نشے کے خلاف مزکورہ اجلاس سُنّی دعوتِ اسلامی کے بینر تلے منعقد کیا جا رہا ہے۔

جنتادل سیکولر نہ صرف نشے کی تباہ کاریوں کے خلاف ہونے والے اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے بلکہ شہریان سے بھی پُر زور گزارش کرتی ہے اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے نشے کے خلاف ایک مضبوط مہم کی شروعات میں حصے دار بنیں۔


 جنتادل سیکولر ،مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages