آل رسول سیّد محمد امین القادری صاحب کی قـیـادت مـیں شـہـر بـیـدار ہـوا
آل انڈیا سنی جمعیت الاسلام مالیگاؤں کی جانب سے نشہ مخالف تحریکی اجلاس کو مکمل تائید و حمایت
ہر سماجی برائیوں کے خلاف ہم صفِ اوّل میں رہیں گے۔. (صوفی نورالعین صابری)
سماجی برائیوں میں نشہ خوری سب سے بڑی لعنت ہے نشہ کے اندر شراب، گانجہ ،چرس، براؤن شوگر ہی نہیں آتا بلکہ کوریکس ، کتا گولی تمباکو، گٹکا ،بیڑی ،سگریٹ ،سبھی چیزیں آتی ہیں۔ آدھا پورا نہیں تو کم از کم آدھا شہر اِن چھوٹی بڑی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان خرابیوں کی بناء پر شہر کے اندر سماجی برائیوں کا ایک سیلاب آیا ہوا ہے۔
گھریلو تنازعات ،بحت وتکرار، لڑائی جھگڑے، مارڈھار قتل و غارت گیری، لوٹ مار شہر کے اندران ہی برائیوں کی دین ہے۔ پولیس محکمہ کے سخت اقدامات ہونے کے باوجود یہ سب کچھ ہورہا ہے حیرت کی بات ہے۔
*ایسا شہر کے سنجیدہ فکر مند افراد کہتے ہیںکہ اور یہ بات سچ بھی ہے شہر کے مشہور عالم دین آل رسول اولاد غوث اعظم سیّد محمد امین القادری صاحب قبلہ کی قیادت میں شہر بیدار ہوا ہے۔ صوفیٔ ملّت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ نے حضور سیّد صاحب قبلہ کی قیادت میں سنّی دعوت اسلامی کے ہر قدم کی مکمل تائید و حمایت کی ہے ۔ اُنہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام نے نشہ مخالف تحریکی اجلاس کی مکمل تائید و حمایت کی ہے۔
جانشین صوفیٔ ملّت صوفی نورالعین صابری نے کہا حضور صوفیٔ ملّت صاحب کی طرح ہم شہر کے اندر ہونے والی ہر سماجی برائیوں کے خلاف صفِ اوّل میں رہیں گے۔
عوام الناس سے گذارش ہے کہ کل کے ہونے والے نشہ مخالف تحریکی اجلاس میں شریک ہوکر ملّی بیداری کا ثبوت دیں۔
اپیل کردہ
صدر واراکین آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام، عباسیہ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی بینا نابیناؤں کا مدرسہ، دارالعلوم فیض القرآن ، لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ، لڑکیوں کی فری سلائی کلاس حجّن خدیجہ حاجی محمد الیاس ،درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی، مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر انڈیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں