سنی دعوت اسلامی کی تحریکی مہم 'نشہ کی تباہ کاریاں' کو مہاراشٹر نامہ 24 کی مکمل تائید و حمایت
شہر مالیگاؤں کی ایک دینی شناخت ہے. اصلاح. معاشرے کے لئے بھی مالیگاؤں کا نام سرفہرست ہے. یہ شہر بہت سے نشیب و فراز سے گزرا ہے لیکن کبھی ڈگمگایا نہیں ہے. مگر اس وقت شہر کی نسل نو نشہ کی لت میں پڑ کر اس شہر کی دینی شناخت کو مجروح کررہی ہیں. نشہ کے اس بڑھتے ہوئے قدموں پر قدغن لگانے کے لئے سنی دعوت اسلامی نے سر سے کفن باندھ لیا ہے. چند دنوں سے شہر میں قتل،خون ریزی، چوری، ڈکیتی، لڑائی، کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان واردات کو انجام دینے والے افراد نشے کے عادی ہی رہے ہیں ایسی واردات فکر مند والدین، سرپرست حضرات کے لئے باعثِ تشویش ہیں ان حالات سے سختی سے نمٹنے کیلئے اور شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں میں 23 ستمبر بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ قدوائی روڈ پر "نشے کی تباہ کاریاں" عنوان سے خصوصی اجلاس عام کا انعقاد کیا جائے گا. نشہ کی اس تحریکی مہم کی قیادت مولانا سید محمد امین القادری صاحب کریں گے. موصوف شہر مالیگاؤں کے ذمّہ دار عالم دین ہیں اور اکثر و بیشتر اصلاح معاشرے کے حوالے سے متعدد خطاب کئے ہیں جس کے خاطر خواہ اثرات رونما ہوئے ہیں. مہاراشٹر نامہ 24 نیوز پورٹل 'سنی دعوت اسلامی' کی اس تحریک کی مکمل تائید و حمایت کرتا ہے.
اپیل کردہ
مہاراشٹر نامہ 24 نیوز پورٹل
مہاراشٹر نامہ 24 کے تمام گروپس مع خواتین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں