src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں آدھار مافیا معاملہ میں ایم ڈی ایف کے نوجوان جھوٹے کیس سے باعزت بری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 29 ستمبر، 2022

مالیگاؤں آدھار مافیا معاملہ میں ایم ڈی ایف کے نوجوان جھوٹے کیس سے باعزت بری




مالیگاؤں آدھار مافیا معاملہ میں ایم ڈی ایف کے نوجوان جھوٹے کیس سے باعزت بری 


تو بالآخر ایم ڈی ایف کی جیت ہوہی گئی آدھار  کے منہ پر طمانچہ 


یہ صرف ایم ڈی ایف کی نہیں بلکہ ہر حق پسند اور قوم و ملت کا درد رکھنے والوں کی جیت ہے



مالیگاؤں(نامہ نگار) کہتے ہیں کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ دیر سے ہی صحیح ایم ڈی ایف پر لگے جھوٹے الزامات سے پردہ ہٹ گیا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔ شہر مالیگاؤں کے بیباک ،نڈر ،ایماندار، قوم ملت کا درد رکھنے والے ، تعلیم ،تعمیر اور ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے ماضی میں آدھار مافیاؤں کی لوٹ کھسوٹ اور من مانی کے خلاف بڑی بیباکی سے مورچہ کھولا تھا۔ 

بعد ازاں کئی سیاسی افراد کے پیٹ میں مروڑ شروع ہوگیا تھا۔ اس لئے آدھار مافیاؤں نے غریب عوام کا استحصال جاری رکھنے کے لئے سیاسی افراد کا سہارا لیتے ہوئے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں پر جھوٹا کیس دائر کردیا تھا اور سوچا تھا کہ اب یہ لوگ خاموش ہوجائیں گے۔ لیکن سچ کو جتنا دباؤ گے اتنی زیادہ تیزی سے ابھرے گا۔ 

اس معاملے کے بعد سے ایم ڈی ایف کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ مزید یہ کہ اپنے سیاسی آقاؤں کا سہارا لیتے ہوئے آدھار مافیاؤں نے ایم ڈی ایف پر جو الزامات لگائے تھے وہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے اور 29 ستمبر 2022 کو مقامی کورٹ نے احتشام شیخ سابق صدر، عمران راشد سابق نائب صدر، فرنود رومی نائب صدر، اسامہ اعظمی سابق ترجمان اور آصف شیخ سچ کا سامنا نیوز کو مقامی کورٹ کے معزز جج صاحب کی جانب سے بہ عزت بری کے احکامات صادر کئے۔ 

اس موقع پر ایم ڈی ایف کے ممبران نے بہترین قانونی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ توصف وکیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مزید یہ بیان جاری کیا کہ ان بدعنوان اور غریبوں کو لوٹنے والے آدھار مافیاؤں کو بخشا نہیں جائے گا۔ صحیح وقت آنے پر قانونی طور سے انہیں سبق سکھایا جائے گا۔ شہر کے یہ تعلیم یافتہ نوجوان قانونی باریکیوں کو جانتے ہوئے ہی کوئی بھی کام انجام دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ صرف ایم ڈی ایف نہیں کی بلکہ ہر حق پسند اور قوم و ملت کا درد رکھنے والوں کی جیت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages