دارالعلوم ندوۃالعلماء میں مالیگاؤں وفد کی مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات
کل مورخہ 18 ستمبر2022ء اتوار کو اترپردیش کی قدیم دینی درس گاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مالیگاؤں کے وفد نے حاضری لگائی نیز ناظم جامعہ مولانا رابع حسن ندوی و مہتتم جامعہ مولانا سعید الرحمن اعظمی سے ملاقات کی وفد میں مولانا جمال ناصرایوبی اکبر سیٹھ اشرفی اور نواسہ ازہری محمدصابر سیلس شامل تھے اس موقع پر اکبر سیٹھ اشرفی نے شہر مالیگاؤں کے حالات سے روشناس کروایا تبصرہ کے دوران مولانا رابع حسنی ندوی صاحب نے کہا کہ مالیگاؤں علمی مرکز ہے نیز مرحوم مولانا عپدالحمیدازہری رحمتہ اللہ علیہ کے کاموں کی ستائش بھی کی گفتگو کے دوران اکبر سیٹھ اشرفی نے کہاکہ مالیگاؤں میں اتحاد بین المسلمین پر کام کرنے والی کل جماعتی تنظیم بھی قائم ہے اور مل جل کر کام کررہے ہیں مولانا رابع صاحب نے کل جماعتی تنظیم کے ارکان کو بھی خوب دعاوں سےنوازا نیز بارہ نومبر محروسین کی بہ عافیت رہائی کیلئے بھی دعا کی بعد ازاں مدرسہ ندوۃ العلماء میں زیرتعلیم مالیگاوں طلباء سے بھی ملاقات ہوئی اور ان کو بھی وفد نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خوب دل لگاکر حسن نیت کےساتھ دینی تعلیم کو حاصل کرو اور اپنے اندر اچھے اخلاق اور استاد کاادب نیز خدمت خلق کا جذبہ بھی پیدا کریں اس طرح کا احساس مولانا جمال ناصر ایوبی نے ظاہر کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں