جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے کیا سول ہاسپٹل کا ہنگامی دورہ
مریضوں کو درپیش تکالیف سے متعلق ڈاکٹروں سے گفتگو، شکایات جلد دور کرنے کا مطالبہ ,کئی مریضوں کو پہنچائی فوری مدد
غریب و متوسط طبقوں کے کئی افراد سول ہاسپٹل میں علاج کی غرض سے آتے ہیں۔ لیکن کروڑوں روپئے سے تعمیر سول ہاسپٹل کے تعلق سے اکثر شکایات موصول ہوتی ہیں۔ سول ہاسپٹل میں جاری کام کاج کا جائزہ لینے کی غرض سے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے آج سول ہاسپٹل کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی۔ مستقیم ڈگنیٹی نے سول ہاسپٹل میں علاج و معالجہ میں درپیش مسائل کے تعلق سے مریضوں سے گفتگو کی اور انکی شکایات پر وہاں موجود ڈاکٹروں سے بازپرس بھی کی۔ سول ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں نے مستقیم ڈگنیٹی کو بتایا کہ انہیں مریض کو داخل کرنے سے لیکر علاج تک کئی پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو اطمینان بخش جواب نہیں دیا جاتا اور انکا رویہ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔
مریضوں کے احوال جاننے اور انکی شکایات کو سمجھنے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے سول ہاسپٹل کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور تمام باتیں انکے سامنے رکھیں۔ موصوف نے ڈاکٹر مہالے سے بھی ملاقات کی اور مریضوں کی شکایتوں کو جلد از جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ مستقیم ڈگنیٹی نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ اگر مریضوں کو ہورہی تکالیف کا حل جلد نہیں نکالا جاتا تو جنتادل سیکولر کی جانب سے اعلی حکام سے شکایت کی جائیگی اور ضرورت پڑنے پر احتجاج کا راستہ بھی اپنایا جائیگا۔
سول ہاسپٹل کے ہنگامی دورہ کے دوران مستقیم ڈگنیٹی نے کئی مریضوں کو فوری مدد بھی پہنچائی جسکے لیے انھوں نے موصوف کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ شان ہند نہال اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر شہریان کے مختلف مسائل کی یکسوئی کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں