نشاط گرلس ہائی اسکول میں سرپرست میٹنگ
کرونا مہا ماری میں دو سالوں تک تعلیمی سلسلہ متروک رہا جس سے تعلیمی نظام میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے جسے رفتہ رفتہ پر کرنے میں تمام ہی اسکول اور کالجز لگے ہوئے ہیں جہاں اس نقصان کے ازالہ کی بھرپائی کرنی ہے وہیں طلبہ میں ایک مرتبہ پھر تعلیمی انقلاب کو رواں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہوگیا ہے، جس میں طلبہ اور والدین کا ساتھ تعلیمی اداروں کو درکار ہے اور اسی ضمن میں مورخہ 13 ستمبر 2022 کو نشاط گرلس ہائی اسکول میں ایک سرپرست میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد جماعتوں کے خواتین سرپرست کو مدعو کیا گیا اور ان سے گزارش کی گئی کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرائیں اور انھیں اخلاقی اقدار کا درس دیں جس کی پہلی درس گاہ طلبہ کا اپنا مسکن ہے جہاں وہ والدین کے ساتھ زیادہ وقت گزرتے ہیں اور دوسرا ٹھکان ان کا اپنا دبستان ہے جس میں اساتذہ اور اسکول انتظامیہ بہتر سے بہتر رزلٹ اور بچوں کے کامیاب مستقبل کے لئے کمر بستہ ہیں، دوران میٹنگ بہت سے اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی جس میں یونٹ ٹیسٹ کی کارکردگی، سمسٹر امتحان کی تیاریاں، وقت کی پابندی، ڈسپلن وغیرہ پر خواتین سرپرست سے اچھا تبادلہ خیال کیا گیا. اختتام پر ہیڈ مسٹریس، جملہ اسٹاف اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے آئے ہوئے تمام ہی والدین کا شکریہ ادا کیا گیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں