src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ٢٣ستمبر کو نشہ مکت شہر اجلاس کو مکمل تائید وحمایت, شہریان سے خصوصی شرکت کی اپیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 15 ستمبر، 2022

٢٣ستمبر کو نشہ مکت شہر اجلاس کو مکمل تائید وحمایت, شہریان سے خصوصی شرکت کی اپیل



٢٣ستمبر کو نشہ مکت شہر اجلاس کو مکمل تائید وحمایت, شہریان سے خصوصی شرکت کی اپیل




    مالیگاؤں( پریس ریلیز) گذشتہ دنوں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر الحاج محمد یوسف نیشنل  نے کہا کہ مسجدوں، میناروں کے شہر مالیگاؤں میں پچھلے کچھ دنوں سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتاجارہاہے. جسکی اہم اور بنیادی وجہ شہر کے نوجوانوں کا نشہ میں مبتلا ہونا ہے. اس نشہ کیوجہ کئی گھر برباد ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں، نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں لیکن ہمارے نوجوان اس نشے کی لت مبتلا ہوکر گمراہی کے اندھیروں کی نظر ہورہے ہیں.
   اس نشہ کی لت کیوجہ سے معاشرے میں جو بگاڑ پیداہواہے اور ہورہاہے اس کےسدباب کے لئے حضرت مولانا آمین القادری صاحب کا یہ قدم قابل ستائش وقابل تحسین اقدام ہے.
  ٢٣ ستمبر ٢٠٢٢ کو ہونیوالے  بعنوان "نشہ کی تباہ کاریاں"  اجلاس کو مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی کیجانب سے مکمل تائید وحمایت کرتے ہیں. 

اور شہریان سے حاجی محمد یوسف نیشنل نے اپیل کی ہے کہ وہ ٢٣ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب ATTہائی اسکول میں ہونیوالے  اس اجلاس میں شرکت کریں. اور شہر سے نشہ کا خاتمہ کریں.

اس طرح کی پریس نوٹ آفس سکریٹری راجوشیخ نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages