شیداء اردو ہائی اسکول کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس کے لئے بیداری ریلی کا اعلان
16 ستمبر بروز جمعہ صبح 10 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اراکین شیداء اردو ہائی اسکول پہنچے جہاں پر *لیاقت حسین شیداء صاحب (سیکریٹری شیداء ایجوکیشن فاؤنڈیشن)* سے نشہ مخالف اجلاس *"نشہ کی تباہ کاریاں"* کو لیکر گفتگو ہوئی *لیاقت حسین شیداء سر* نے اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ میں اور اسکول کے ذمّہ داران اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں گے *مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ* نے نوجوان نسل، اور شہریان کے حق میں جو قدم اٹھایا ہے اس میں ہم سب کا ملی فریضہ ہے کہ ان کا ساتھ دیا جائے اسی لئے 22 ستمبر بروز جمعرات کو *شیداء اردو ہائی اسکول* میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی ریلی نکالی جائے گی جو کے شہر کے الگ الگ علاقوں میں گشت کرتے ہوئے شہریان کو 23 ستمبر نشہ مخالف اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گی اس ریلی کی *قیادت محمد حسین شیداء میرٹھی (چئیرمین شیداء اردو ہائی اسکول)* فرمائیں گے اور ساتھ ہی اسکول کے تمام اساتذہ اور میں خود اس ریلی کی نگرانی کرونگاـ اس کے علاوہ نشہ مخالف اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے ہماری جانب مکمل تعاؤن رہیگاـ
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں