src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی کا اثر، الٹی میٹم کے بعد بجلی کمپنی نے نیا میٹر جاری کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 29 ستمبر، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی کا اثر، الٹی میٹم کے بعد بجلی کمپنی نے نیا میٹر جاری کیا



مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی کا اثر، الٹی میٹم کے بعد بجلی کمپنی نے نیا میٹر جاری کیا 


دریگاؤں میں نئی ڈی پی کی تنصیب کا کام شروع، بنکروں کو ملیگی راحت



کارخانہ دار خان باقر حسین گزشتہ کئی ماہ سے پاور سپلائی کمپنی کے چکر لگا رہے تھے لیکن انکے نئے کارخانے کے لیے میٹر نہیں دیا جارہا تھا۔ میٹر نہ ملنے سے انکا کارخانہ بند تھا اور انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑرہا تھا۔ اس بات کی شکایت جب جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی تک پہنچی تو انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاور سپلائی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ مستقیم ڈگنیٹی نے نا صرف بجلی کمپنی کے کام کاج پر برہمی کا اظہار کیا تھا بلکہ صاف الٹی میٹم بھی دیا تھا کہ اگر کچھ دنوں میں نیا میٹر نہیں فراہم کیا گیا تو ہم سیدھا کھمبے پر تار ڈال کر کارخانہ شروع کردیں گے۔ اس تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی نے پولیس ڈپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کیا تھا کہ اگر میٹر نہیں لگایا گیا تو ہم اپنے طور سے بجلی لائن حاصل کرلیں گے۔



مستقیم ڈگنیٹی کی بیباک نمائندگی کا نتیجہ یہ رہا کہ ایک ہفتے کے اندر ہی بجلی سپلائی کمپنی نے خان باقر حسین کے کارخانہ کے لیے نیا میٹر فراہم کردیا ہے۔ کل بروز بدھ مستقیم ڈگنیٹی کی موجودگی میں نیا میٹر لگایا گیا۔ اس موقع پر خان باقر حسین اور انکے اہل خانہ نے مستقیم ڈگنیٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

نئے میٹر کے مطالبے کے علاوہ مستقیم ڈگنیٹی نے یہ بات بھی رکھی تھی کہ دریگاؤں علاقے میں کئی بنکروں کے کارخانے ہیں اور ہائی وولٹیج ڈی پی نہ ہونے کیوجہ سے انہیں بھی میٹر حاصل کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اسلئے وہاں نئی ڈی پی بھی نصب کی جائے، ایسا مطالبہ مستقیم ڈگنیٹی نے کیا تھا۔

اس مطالبے پر بھی عمل کرتے ہوئے بجلی سپلائی کمپنی کے نئی ڈی پی تنصیب کرنے کے کام کی شروعات کردی ہے اور جلد ہی وہ کام بھی مکمل ہو جائیگا۔ نئی ڈی پی نصب ہوجانے سے دریگاؤں میں کارخانہ چلا رہے دیگر بنکروں اور ساکنان کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس تعلق سے بھی پراثر نمائندگی کرنے پر وہاں کے بنکروں اور ساکنان نے مستقیم ڈگنیٹی کی سراہنا کی اور شکریہ ادا کیا۔

گولڈن نگر میں نئی ڈی پی کی تنصیب، جنتادل سیکولر کی فوری نمائندگی

گولڈن نگر میں گزشتہ دو دنوں میں دو بار ڈی پی خراب ہونے کیوجہ سے وہاں کے کارخانہ دار اور ساکنان پریشان تھے۔ علاقے کے سرکردہ افراد نے اس تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی سے نمائندگی کی درخواست کی۔ کل بروز بدھ موصوف نے ساحل انجینیر سے گفتگو کی اور جلد از جلد نئی ڈی پی لگانے کا مطالبہ کیا۔ الحمد اللہ، مستقیم ڈگنیٹی کے مطالبے پر کل ہی نئی ڈی پی لگانے کا کام شروع کردیا گیا تھا۔

اس موقع پر ماجد گولڈن، امان اللہ، نعیم الرحمن، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، مسیح اللہ بیسٹ، سلیم بابا، ارشاد، حنان سرکار اور گولڈن نگر کے سرکردہ افراد موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages