آل انڈیا سنّی جمعیتہ العلماء (مالیگاؤں شاخ) کے ایک موقر وفد نے کل بروز بدھ صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر محمد مستقیم ڈگنیٹی سے ملاقات کی- وفد نے جشن عیدمیلادالنبی کے پیش نظر کارپوریشن سے جڑے مسائل کے تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی سے نمائندگی کی درخواست کی۔
وفد میں شامل ذمہ داران نے کہا کہ ۱۲ ربیع الاوّل کو شہر مالیگاؤں میں جشن عید میلادالنبی منایا جاتا ہے اور جلسہ و جلوس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو سال کورونا مہاماری کیوجہ سے علامتی جلوس نکالا گیا تھا۔ لیکن اس سال پھر سے مکمل تزک و احتشام کیساتھ جلوس عیدمیلادالنبی نکالا جائیگا۔ ذمہ داران نے مزید بتایا کہ جلوس شہر بھر میں اپنے متعیہ راستوں سے گزرتے ہوئے اے ٹی ٹی ہائی اسکول پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کے متعینہ راستے میں کئی سڑکیں اور گلیاں خستہ حال ہیں اور کچھ چوک چوراہوں پر بڑے بڑے کھڈے ہیں۔ اسکے علاوہ جلوس کے راستے میں اتی کرمن کیوجہ سے بھی تکالیف کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
وفد نے مستقیم ڈگنیٹی سے درخواست کی کہ وہ عیدمیلادالنبی سے قبل راستوں کی درستگی اور اتی کرمن کی صفائی کے لیے انکی رہنمائی و نمائندگی کریں۔ مستقیم ڈگنیٹی نے وفد کو بتایا کہ جنتادل سیکولر اس تعلق سے پہلے سے ہی بیدار ہے اور پارٹی کی جانب سے ایک مطالباتی مکتوب کارپوریشن میں دیا جائیگا- اسکے علاوہ کارپوریشن کمشنر اور متعلقہ آفیسران سے ملاقات کرکے جلوس کے راستوں کی درستگی اور اتی کرمن صاف کرنے کے کاموں کو جلد ازجلد کروانے کی بھی کوشش کی جائیگی، اسطرح کا تیقن مستقیم ڈگنیٹی نے دیا۔ مستقیم ڈگنیٹی نے جلوس کی تیاریوں و دیگر امور پر آل انڈیا سنّی جمعیتہ العلماء کے وفد کے ساتھ کارپوریشن، پولیس و دیگر ڈپارٹمنٹ کے آفیسران سے ملاقات کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں