src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں راشن یونین و راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کی جانب سے تائید و حمایت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 15 ستمبر، 2022

مالیگاؤں راشن یونین و راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کی جانب سے تائید و حمایت




مالیگاؤں راشن یونین و راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کی جانب سے تائید و حمایت





سماج وادی پارٹی مالیگاؤں عہدے داران کی مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر آمد






مالیگاؤں:- 14 ستمبر بروز بدھ بعد نمازِ مغرب سماج وادی پارٹی مالیگاؤں کے عہدے داران کا ایک وفد مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر حاضر ہوا جہاں پر سماج وادی پارٹی کے عہدے داران نے 23 سـتمبر بروز جمعہ نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کو بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ و عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے اس اقدام کی تعریف کی اور سید صاحب کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا شہر مالیگاؤں راشن یونین کے صدر و سرپرست حاجی نثار احمد راشن والے نے شہر کے تمام راشن مالکان کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس نشہ کی تباہ کاریاں کو تائید و حمایت دی راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کے صدر ریاض علی صاحب نے بھی مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے اپنے انداز میں اجلاس کا پرچار کرنے اور شہریان میں بیداری پیدا کرنے کا تعین کیاـ اہلیانِ مالیگاؤں سے گذارش کی جاتی ہے 23 سمتبر بروز ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ہونے والے نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" میں شریک ہوکر اپنی بیداری کا ثبوت دیں





رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages