src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عمائدین شہر، سرکردہ حضرات و شہر کے تمام اداروں کے ساتھ "SDI اصلاح المسلمین کمیٹی کا قیام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 25 ستمبر، 2022

عمائدین شہر، سرکردہ حضرات و شہر کے تمام اداروں کے ساتھ "SDI اصلاح المسلمین کمیٹی کا قیام

  


عمائدین شہر، سرکردہ حضرات و شہر کے تمام اداروں کے ساتھ "SDI اصلاح المسلمین کمیٹی کا قیام




مسلم امّہ کے نوجوانوں کو نشہ و دیگر جرائم سے روکنے کے لئے مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا تادیبی قدم



نشہ مخالف اجلاس کی تاریخی کامیابی کے بعد آگے بھی اس تحریک کو جاری رکھنے کا عزم






مالیگاؤں:- 23 ستمبر بروز جمعہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہری سطح پر نشہ مخالف اجلاس بنام "نشہ کی تباہ کاریاں" کا انعقاد کیا گیا جسمیں شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی، تعلیمی، طبی، صحافتی اور تجارتی شعبوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ اہلیانِ شہر مرد و خواتین شریک ہوئے اور اجلاس کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا مولانا سید محمد امین القادری صاحب (نگراں سنی دعوت اسلامی) کا فکر انگیز اور اصلاحی خطاب نے اہلیانِ شہر کو بیدار کیا قرآن و احادیث کی روشنی میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے نشہ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور معاشرے پر اثر انداز ہونے والے نقصانات کو تفصیل سے بیان کیا وہیں مسلم نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہے اگر اس قوم کے نوجوان اپنی ذمّہ داری کو بھول کر فضول کاموں میں ملوث ہوجائیں گے تو قوم کا وقار بلند ہونے کی بجائے پست ہوجائے گا نوجوان اپنی ذمّہ داریوں کو سمجھے اور نشہ کو ترک کردیں اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اس موقع پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے کئی اہم اعلانات کئے اور کہا کہ نشہ کی لعنت میں ملوث افراد کے لئے مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر کونسلنگ سینٹر قائم کیا جائے گا جسمیں علمائے کرام، اور مبلغین اسلام نوجوانوں کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں گے اسی طرح نشہ کی لت میں ملوث افراد کے علاج و معالجہ کے اخراجات سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں اپنے ذمّہ لیں گی سب سے اہم یہ کہ شہر مالیگاؤں کے تمام علاقوں میں SDI اصلاح المسلمین کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا جسمیں اسی علاقے کے سرکردہ افراد و عمائدین کو لیکر پورے علاقے میں اصلاحی کاموں کو انجام دیا جائے گا- اسی کے ساتھ نشہ کے خلاف یہ آگے بھی جاری رہے گی مزید اصلاحی کارنر میٹنگ اور دروس کا سلسلہ دراز رہیگا اہلیانِ مالیگاؤں اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لئے فکر مند شخصیات اس مہم کا حصّہ بنیں سید صاحب سے قبل مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ کے خطیب و امام حضرت حافظ غفران اشرفی صاحب نے نشہ کے خلاف جاری اس مہم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے شہری حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔ 





اسٹیج پر علمائے کرام ائمہ عظام موجود تھے۔ چیف گیسٹ میں خصوصی طور پر شہر کے ڈی وائے ایس پی اور تمام پولس اسٹیشن کے پی آئی صاحبان سمیت شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران، سماجی، فلاحی، تعلیمی، دینی، تجارتی، صحافتی شعبوں سے منسلک ذمّہ داران موجود تھے۔ اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ اور امام احمد رضا روڈ پر پر بیدار مغز شہریان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

 رپورٹ:- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages