src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک کے سب سے بڑے چور کا لائف اسٹائل : 5000 چوری کی کاریں، 3 بیویاں اور بے حساب دولت، - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 6 ستمبر، 2022

ملک کے سب سے بڑے چور کا لائف اسٹائل : 5000 چوری کی کاریں، 3 بیویاں اور بے حساب دولت،

 


ملک کے سب سے بڑے چور کا لائف اسٹائل :  5000 چوری  کی کاریں، 3 بیویاں اور بے حساب دولت،  



 بھارت کا سب سے بڑا کار چور انیل چوہان بالآخر دہلی پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔  بتایا جا رہا ہے کہ انیل پر 5000 سے زیادہ کاریں چوری کرنے کا الزام ہے، جنہیں اس نے ملک کے مختلف حصوں سے اڑایا ہے۔  پولیس کے مطابق 52 سالہ انیل کی دہلی، ممبئی اور نارتھ ایسٹ میں کافی جائیداد ہے۔  وہ عیش و آرام کی زندگی گزار رہا تھا۔


 پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کا سب سے بڑا کار چور ہے اور گزشتہ 27 سالوں میں مبینہ طور پر پانچ ہزار سے زائد کاریں چوری کر چکا ہے۔  سینٹرل دہلی پولیس کے اسپیشل اسٹاف نے اسے خفیہ اطلاع پر دیش بندھو گپتا روڈ علاقے سے گرفتار کیا۔  پولیس کے مطابق انیل اس وقت اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔  وہ مبینہ طور پر اتر پردیش سے اسلحہ لا کر شمال مشرقی ریاستوں میں کالعدم تنظیموں کو سپلائی کر رہا تھا۔


 بتایا جا رہا ہے کہ انیل چوہان (انیل آٹورکشا ڈرائیور تھا) 1995 میں دہلی کے خان پور علاقےکا ساکن انیل چوہان پیشے سے آٹو آٹورکشا ڈرائیو تھا۔  اس کے بعد رفتہ رفتہ اس نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا (1995 کے بعد کاریں چوری کرنا شروع کر دیں)۔


 بتا دیں کہ انیل چوہان 1995 سے کاریں چوری کر رہا ہے۔  انیل ماروتی 800 کاریں چرانے کے لیے بدنام تھا۔  انیل چوہان ملک کے مختلف حصوں میں کاریں چرا کر نیپال، جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھیجتا تھا۔


 سال 2015 میں انیل چوہان کو بھی آسام پولیس نے گرفتار کیا تھا۔  وہ پانچ سال تک جیل میں رہا اور 2020 میں رہا ہوا۔  اس کے خلاف 180 مقدمات درج ہیں۔  بتایا جا رہا ہے کہ اس کی کئی ریاستوں میں بے حساب جائیدادیں ہیں۔  دہلی، ممبئی سے لے کر مشرقی ریاستوں تک اس نے کئی جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages