منشیات سے متاثر افراد کی دینی تربیت کے لئے جامع مسجد یارسول اللہ پر کونسلنگ سینٹر جاری
٢٣ ستمبر بروز جمعہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ پر نشہ مخالف اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے کئی اہم اعلانات کئے تھے جسمیں ایسے افراد جو مختلف قسم کے نشے کے عادی ہوچکے ہیں اور نشہ ترک کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں ایسے افراد لئے سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر علمائے کرام، مبلغین اسلام کی نگرانی میں کونسلنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر علمائے کرام، و مبلغین اسلام منشیات سے متاثر افراد کی قرآن و احادیث کی روشنی میں دینی تربیت کررہے ہیں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہیکہ اپنے اطراف میں رہنے والے ایسے نوجوان جو نشہ کرتے ہوں گے ان کو مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر لانے کی کوشش کریں ہماری ایک کوشش کسی کی زندگی میں بہاریں لا سکتی ہےـ امت کی اصلاح کے لئے اور شہر کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو محنت کرنا ہےـ
رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں