src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اس شہر کا نوجوان بربادی کی دہلیز پر کھڑا کسی رہنما کے انتظار میں ہےـ (نشہ مخالف اجلاس) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 22 ستمبر، 2022

اس شہر کا نوجوان بربادی کی دہلیز پر کھڑا کسی رہنما کے انتظار میں ہےـ (نشہ مخالف اجلاس)





 اس شہر کا نوجوان بربادی کی دہلیز پر کھڑا کسی رہنما کے انتظار میں ہےـ (نشہ مخالف اجلاس) 


 قومی بھلائی کا پیاسا...... سحر پر فتح پانے والی تاریکی میں ایک روشنی..... مولانا سید محمد امین القادری




مسجدوں میناروں کا شہر ان دنوں اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہے.... شہر کا مستقبل نشے کی لعنت کا شکار ہورہا ہے...... شیطان کے مکرو فریب میں جکڑے ہوئے نوجوان، شیطان ان کا سب سے عزیز دوست بن چکا ہے ان کی سماعت، بصارت، اور پاؤں شیطان بن چکا ہےـ ہر برائی کی طرف ان کی رہنمائی شیطان کررہا ہے..... خیر سے روک کر شر کی جانب لے جانے میں شیطان کامیاب ہورہا ہے...... ایامِ شیرخواری سے اپنے کاندھے تک کا سفر طئے کروانے والے والدین، بھائی بہن، رشتہ داران سسکیاں لے رہے ہیں....... اس نشے کی لت نے نوجوان کو کسی کے قتل پر آمادہ کردیا....... کسی نے خودکشی کرلی....... بوڑھے والدین کے کاندھوں نے اپنے نوجوان بچوں کا جنازہ برداشت کرلیا...... کئی نوجوان لڑکیاں بیوہ ہوگئیں چھوٹے چھوٹے بچے یتیم ہوگئے..... بے شمار بچیاں عصمت دری کا شکار ہوگئیں..... کسی کی جمع پونجی چاکو اور بندوق کی نوک پر لوٹ لی گئی..... کہیں رشتوں کا تقدس پامال کردیا گیا..... کہیں مذہبی اور اخلاقی ہدایات و روایات کو پاؤں تلے روند دیا گیا........ تو کوئی نشے کی لت کا شکار نوجوان اپنے خاندان سے کٹ کر ذلت، رسوائی اور بربادی کی تصویر بنا کچروں کے ڈھیر پر بے سُد پڑا ہے......اس شہر کا مستقبل بربادی کی دہلیز پر کھڑا اپنے کسی رہنما کے انتظار میں ہے....... آؤ ہم مل کر ہمارے مستقبل کو بچا لیتے ہیں...... ان کو تجدید وفا کی دعوت دیتے ہیں.... ہمارا مستقبل ہمارے ہاتھوں سے پھسلا جارہا ہے اس کو تھام لیتے ہیں..... ان بے نور دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن کرتے ہیں....... اپنے نبی رحمت ﷺ کے دامنِ کرم سے جوڑ دیتے ہیں...... آؤ! شیطان کے عزائم کو شکست دیتے ہیں.......اس خزاں رسیدہ حالات میں جبکہ امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی...... قومی بھلائی کا پیاسا اپنی قوم کی بھلائی کی فکر کرتا....... سحر پر فتح پانے والی تاریکی میں ایک روشنی نظر آتی ہے جس کو دنیا  آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہے...... ہماری نسل کو پاک اور صالح معاشرے فراہم کرنے کی پرواہ لئے ایک مرتبہ پھر مولانا سید محمد امین القادری صاحب برسرِ میدان ہیں..... اپنی قوم کو نشہ، منشیات، کی لت سے نکالنے کے ہمیں مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا حوصلہ بننا ہے برباد ہورہی جوانی کو آباد کرنا ہے...... نا امید کو امید دینا ہےـ 

23 ستمبر 2022ء بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں "نشے کی تباہ کاریاں" عنوان سے عظیمُ الشّان اجلاس منعقد ہوگاـ جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کا فکر انگیز خطاب ہوگاـ

والدین، سرپرست، عمائدین شہر، و اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہے شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے اس اجلاس میں شریک ہوکر اپنی بیداری کا ثبوت دیں

 الداعی:- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages