src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اسلام پورہ کے وارڈ نمبر12 میں رات دیر گئے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے عوام کو ملی راحت! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 ستمبر، 2022

اسلام پورہ کے وارڈ نمبر12 میں رات دیر گئے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے عوام کو ملی راحت!

 


اسلام پورہ کے وارڈ نمبر12 میں رات دیر گئے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے عوام کو ملی راحت! 



 علاقے کے جواں سال سماجی خادم سلمان شیخ سلیم کی کوششیں ثمر آور, عوام کی شکریہ ادا کیا 



مالیگاؤں :(نامہ نگار) مالیگاؤں شہر میں درختوں کی کٹائی اور بارش کی کمی و زیادتی نے گرمی اور حبس کچھ اتنا بڑھا دیا ہے کہ ٹھنڈک مہیا کرنے والے سبھی ذرائع ناکام نظر آتے ہیں. مزید ستم یہ کہ پاور سپلائی نظام جس دن سے پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کیا گیا ہے شہریان کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے. غیر متعینہ لوڈ شیڈنگ کا دراز ہوتا ہوا سلسلہ ہو یا اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے آئے دن ناکارہ ہو جانے والے ٹرانسفارمر کے معاملات ہوں. مرے پر سو درے یہ کہ پاور سپلائی ملازمین اور آفیسران کو بار بار انتباہ دینے کے باوجود بھی پاور سپلائی نظام میں شفافیت کی جھلک دکھائی نہیں دیتی. ایسا ہی کچھ معاملہ کل کمہار باڑہ, قدوائی روڈ اور اسلام پورہ میں بھی دکھائی دیا جب اس وسیع علاقہ میں پاور سپلائی کرنے والا ایک اہم ٹرانسفارمر نے اپنے ناکارہ ہونے کا اعلان سر عام کردیا. مذکورہ وارڈ نمبر12 کے سینکڑوں ساکنین کا پاور سپلائی مسدود ہونے کی وجہ سے حبس کے مارے دم گھٹ رہا تھا لیکن ایسے ہئ دم گھونٹ دینے والے حالات میں قدوائی روڈ ہاکرس یونین کے چیرمین اور علاقے کے جواں سال سرگرم سماجی خادم سلمان شیخ سلیم امید کی کرن بن کر نمودار ہوئے اور انھوں نے پرائیوٹ بجلی کمپنی کے آفیسران کی توجہ اس سنگین مسئلے کی جانب مرکوز کی. سلمان شیخ سلیم کےانتباہی لب و لہجہ نے پرائیوٹ بجلی کمپنی کو مجبور کیا کہ وہ فورأ سے پیشتر ناکارہ ہوئے ٹرانسفارمر کو تبدیل کردیں. اس طرح وہی ہوا جو علاقہ کے ساکنین اور سلمان شیخ سلیم چاہتے تھے. سلمان شیخ کے انتباہ نے وہ اثر دکھلایا کہ بےحس بجلی کمپنی کو اپنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونا پڑا اور پھر یوں ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے نصف شب کو ناکارہ ٹرانسفارمر نکال کر اسی مقام پر زیادہ قوت رکھنے والے ٹرانسفارمر کی تنصیب عمل میں آئی. اس موقع پر شہر کی نمائندگی کا دم بھرنے والے شوشل ورکروں کا کہیں بھی کوئی نام و نشاں نظر نہیں آیا جو ثابت کرتا ہے کہ خدمت خلق کے لئے کسی پارٹی یا لیڈر کا مرہون منت ہونے کی بجائے نیک جذبہ ہونا ضروری ہے. سماجی خدمت کی انجام دہی کے لئے گفتار کے غازی بننے سے بہتر کردار کا غازی ہونا از حد ضروری ہوتا ہے جس کی جھلک سلمان شیخ سلیم میں حد سے زیادہ دکھائی دیتی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages