جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کی جانب سے اہم وضاحت
تمام ہی ائمہ کرام و ذمہ دارانِ مساجد اور اصحابِ خیر کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ مساجد میں چندے کے نام پر دھاندلی شروع ہوچکی ہے،چند سفراء جنہوں نے رمضان المبارک میں تصدیق نامہ حاصل کرکے چندہ اکٹھا کیا تھا، وہی لوگ دوبارہ رمضان المبارک میں دیے گئے تصدیق نامے کی بنیاد پر مساجد میں چندہ کررہے ہیں،بعض تو ٢٠١٩ /٢٠٢٠کا تصدیق نامہ دکھلا رہے ہیں،جبکہ انکے تصدیق ناموں کی میعاد ختم ہوچکی ہے، گویا کہ پرانا تصدیق نامہ بتاکر دھوکہ دیا جارہا ہے، ( نیز یہ لوگ ایسا کہہ رہے ہیں کہ جمیعت علماء مالیگاؤں سے ہمیں اجازت ہے) واضح رہے کہ جن لوگوں پر اطمینان ہوتا ہے انکو باقاعدہ تحریری طور پر تصدیق نامہ دیا جاتا ہے، زبانی طور کسی کو بھی نہیں کہا جاتا ہےائمہ کرام و ذمہ داران مساجد اس بات کو نوٹ کرلیں۔
اور اس بات کو ہمیشہ مدنظر رکھیں کہ ہمارے ذریعے سے کوئی غلط آدمی مسجد ومدرسے کام نام لگاکر فراڈ اور دھوکہ نہ کرسکے، ایسے کچھ ہی لوگ ہیں جو مدارس و مساجد کو بدنام کرتے ہیں،جب تک تازہ تصدیق نامہ جس پر آج کل کی تاریخ ہواور وہ تصدیق نامہ اوریجنل ہو (یعنی اصلی پرنٹ ہو زیراکس نا ہو)تو ہی صرف چندہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے،غرض یہ ہےکہ آپ اپنے طور پر مطمئن ہوجائیں تب ہی اجازت دیں،ورنہ عزت و احترام کے ساتھ مناسب جواب دے دیں۔
گذشتہ دنوں جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کے ایک قدیم کارکن کی سفارش پر مندرجہ ذیل مدارس کو تصدیق نامے جاری کیے گیے-
١)مدرسہ تعلیم الاسلام، ڈون دگر، تعلقہ چالیس گاؤں ضلع جلگاوں-
ذمہ دار ؛- شبیر شیخ
٢) مدرسہ زینت القرآن واقع مدر پارک گلشن سمیہ، مالدہ شیوار، مالیگاوں، ناسک
سفیر کا نام ؛- مولوی ظفر خان یوسف خان
٣) مدرسہ العزیز، چالیس گاؤں پھاٹا ، مالیگاؤں ،ضلع ناسک ۔
ذمہ دار :- ساجد سر
برداران اسلام کو مطلع کیا جاتا ہے ان تینوں اداروں سے متعلق علماء و عوام نے مختلف نوعیت کی معلومات فراہم کی، اور تصدیق نامہ پر سوال اٹھائےہیں ،جس کی وجہ سے جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کی جانب سے دیا گیا تصدیق نامہ واپس لے لیا گیا ہے، ائمہ کرام، ذمہ داران مساجد اور اصحاب خیر اس بات کو نوٹ کرلیں کہ ان اداروں کو دیا گیا تصدیق نامہ رد کردیا گیا ہے،ان اداروں کا تعاون کرنے والے اپنی ذمہ داری پر تعاون کریں، نیز مدرسہ العزیز کو مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کی سرپرستی بھی حاصل نہیں ہے، مفتی صاحب سے تحقیق کی گئی تو آپ نے اس طرح کی بات سے انکار فرمایا ہے-
منجانب ؛- مولانا عبدالمتین قاسمی،
آفس سیکریٹری دفتر جمعیت علماء مالیگاؤں مدنی روڈ-
حاجی محمد مکی، عبدالمالک سیٹھ بکرا ،حاجی انیس فہمی، مولانا امتیاز اقبال ،مولوی عمران اسجد ندوی، عبدالرحمن پیارے وغیرہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں