src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پھانسی کی سزا کے خلاف داخل اپیل سماعت کے لئے منظور, دوسرے مرحلے میں بقیہ اپیلیں داخل کی جائے گی، گلزار اعظمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 5 ستمبر، 2022

پھانسی کی سزا کے خلاف داخل اپیل سماعت کے لئے منظور, دوسرے مرحلے میں بقیہ اپیلیں داخل کی جائے گی، گلزار اعظمی

 


 پھانسی کی سزا کے خلاف داخل اپیل سماعت کے لئے منظور



دوسرے مرحلے میں بقیہ اپیلیں داخل کی جائے گی: گلزار اعظمی



ممبئی5/ ستمبر : گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ میں سیشن عدالت کی جانب سے 38/ ملزمین کو پھانسی کو سزا دیئے جانے والے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل کو گجرات ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس وپول پنچال اور جسٹس اے پی ٹھاکر نے سماعت کے لیئے منظور کرلیا۔
ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے مقرر کیئے گئے وکلاء ایم ایم شیخ اور خالد شیخ نے پہلے مرحلہ میں تیس ملزمین کی جانب سے اپیل داخل کی جنہیں سیشن عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
انہوں نے بتایاکہ شمس الدین شہاب الدین، غیاث الدین عبدالسلیم انصاری، محمد عارف محمد اقبال کاغذی، یونس محمد منصوری، قمرالدین راجا عبداللہ چاند، عامل پرویز سکند کاضی سیف الدین، شبلی عبدالکریم، صفدر حسین ناگوری، حافظ حسین تمیم تاج الدین، محمد ساجد خواجہ منصوری،مفتی ابوبشر،عباس عمر سمیجا، جاوید احمد شیخ،محمد اسماعیل اسحق منصوری، محمد عارف بدر، محمد عارف نسیم احمد مرزا، قیام الدین عبدالقادر، محمد سیف شاداب احمد شیخ،ذیشان احمد احسان احمد شیخ، ضیاء الرحمن عبدالرحمن، محمد شکیل یامین خان، محمد اکبر اسماعیل چودھری، فضل الرحمن، احمدباوا ابو بکر، شرف الدین سین الدین، سیف الرحمن عبدالرحمن انصاری، شادولی عبدالکریم مسلم، امین نظیر شیخ، توصیف خان صغیر احمد خان کی جانب سے اپیل داخل کی گئی جسے عدالت نے سماعت کے لیئے منظور کرلیا۔
گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ پھانسی کی سزا پانے والے بقیہ آٹھ ملزمین اور عمر قید کی سزا پانے والے گیارہ ملزمین کی اپیلیں دو سر ے مرحلے میں داخل کی جائے نیز سماعت کے دوران سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کی جائے گی۔
گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ دفاعی وکلاء بقیہ ملزمین کی اپیل تیار کررہے ہیں بہت جلد ان کی جانب سے بھی اپیلیں داخل کردی جائیں گی۔تمام اپیلیں داخل ہونے کے بعد عدالت سماعت شروع کرسکتی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages