src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کل جماعتی تنظیم کا شہری حالات پر تبادلۂ خیال, دعائیہ مجلس کے انعقاد کا اعلان - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 ستمبر، 2022

کل جماعتی تنظیم کا شہری حالات پر تبادلۂ خیال, دعائیہ مجلس کے انعقاد کا اعلان




کل جماعتی تنظیم کا شہری حالات پر تبادلۂ خیال, دعائیہ مجلس کے انعقاد کا اعلان 





کل بروز بدھ مورخہ 31اگست بعد نماز عشاء مولانا عبدالحمید ازھری رحمتہ اللہ علیہ کی رہائش گاہ پر کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا مولانا جمال ناصر ایوبی کی قرآت سے میٹنگ کا آغاز ہوااس میٹنگ میں شہری حالات پر گفت شنید سمیت بارہ نومبر محروسین معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کیس میں آئندہ تاریخ سے قبل بارہ ستمبر کو عشاء بعد شہری سطح پر ایک بڑی دعائیہ مجلس کا انعقاد کرنے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ساتھ ہی ساتھ شہر میں کاروباری بحران پر آیت کریمہ کا ورد و آیتہ الکرسی کا نصاب کرنے پر فیصلہ کیا گیا اور محروسین کی آئندہ تاریخ سے قبل پولیس ڈپارٹمنٹ سے ایک میٹنگ کرنے پر بھی اتفاق رائے ظاہر کی گئی تاکہ محروسین کی ضمانتوں میں آسانیاں پیدا ہوں ساتھ ساتھ شہریان کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی تلقین بھی گئی آج دس ماہ کا عرصہ بیت جانے بعد بھی محروسین کی ضمانت نہ ہونا نیز کاروباری بحرانی یقیناً ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ ہے ہمیں انفرادی طور پر بھی بار گاہ رب العزت میں سر جھکا کر سجدہ ریز ہو اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا ہوگامیٹنگ کی صدارت بیت العلوم کے شیخ الحدیث  مولانا سراج احمد قاسمی نے بحسن خوبی انجام دی جبکہ میٹنگ میں شکیل فیضی، یوسف الیاس،  حافظ عنایت اللہ خان، قاری طفیل، اکبر سیٹھ اشرفی، ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری، مولانا سفیان جمالی، فضل الرحمن محمدی، حافظ ضیاء الرحمان، عبدالعظیم فلاحی، عارف حسین بوہرہ،فرزند ازہری حفظ الرحمن، نواسہ ازھری محمد صابر سیلس مین و صحافی خلیل عباس نے بھی شرکت کی صدر موصوف کی دعا کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages