مستقیم ڈگنیٹی کی رہنمائی میں سنّی تعزیہ کمیٹی وفد کی اے ایس پی اور ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات
مالیگاؤں : محرم الحرام کے مہینےکے آغاز کے ساتھ ہی شہر میں تعزیہ داری سے متعلق رسومات کی ادائیگی کے لئے تعزیہ دار حضرات اور عقیدت مندان تیاریوں میں مصروف ہو چکے ہیں- آنے والی محرم کی نو، دس، اور گیارہ تاریخ کو تمام تر انتظام اچھے ڈھنگ سے ہوں اور تعزیہ داروں کی اور تعزیہ دیکھنے کے لئے آنے والوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے آج مورخ یکم اگست بروز پیر کو جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری جناب مستقیم ڈگنیٹی صاحب کی قیادت میں سُنّی تعزیہ کمیٹی کے وفد نے سٹی پولیس اسٹیشن احاطے میں ایڈیشنل ایس پی جناب چندر کانت کھانڈوی صاحب سے ملاقات کی- دوران ملاقات اس بات پر اتفاق ہوا کہ پولیس محکمہ اور سُنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرینگے تاکہ محرم کی رسومات امن و سکون کے ساتھ ادا ہوں- اسکے علاوہ تعزیہ داروں کو آنے والی تکلیف دور کرنے کے لئے اور تعزیہ کے جلوس کے راستوں میں مضافاتی علاقوں کے نئے راستوں کو بھی شامل کرتے ہوئے اُن راستوں کی بھی درستی کرنے کے لئے آج ہی اے ایس پی آفس سے کارپوریشن اور پاور سپلائی سمیت تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر دیئے جانے کا تیقن بھی چندر کانت کھانڈوی صاحب نے دیا۔
اے ایس پی سے ملاقات کے بعد وفد نے میونسپل کارپوریشن میں پرشاشک کمشنر گوساوی صاحب کی غیر موجودگی میں اُن کے مشورے سے ایڈیشنل کمشنر گنیش گری صاحب سے ملاقات کی اور شہر میں تعزیہ رکھنے کی جگہوں پر مورم ڈالنے، صاف صفائی کرنے، فوکس لائٹ لگانے اور دوا کا چھڑکاؤ کرنے کا مطالبہ کیا- ذمہ داران نے بتایا کہ تعزیہ لے جانے کے لئے ہمیشہ کارپوریشن کسمبا روڈ اِقبال ڈابی سے بس اسٹینڈ، مچھلی بازار اسلام پورہ، ملا باڑه، چندن پوری سے معصوم شاہ درگاہ تک ہی کام کرتی ہے- جبکہ تعزیہ رمضان پورہ، دیوی کا ملہ، دریگاؤں، گولڈن نگر، بسم اللہ باغ، پوار واڑی، داتار نگر، مالدہ شیوار کے علاقوں سے بھی آتی ہے- ان تمام راستوں کی بھی درستی ہونا چاہئے، تعزیہ دفن کرنے کی جگہ گرنا ندی حسینی ساگر کی جگہ بھی سب طرح کا انتظام ہونا چاہئے، اسطرح کا مطالبہ کیا گیا- تمام مطالبات سننے کے بعد ایڈیشنل کمشنر صاحب نے صفائی محکمہ، باندھ کام، اتی کرمن، جھاڑ، لائٹ، واٹر سپلائی سمیت تمام محکموں کے آفیسران کے ساتھ سُنّی تعزیہ کمیٹی کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لینے کا حکم دیا-
وفد میں مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ساتھ پروفیسر رضوان خان سر صاحب، نجمہ آباد جنتادل رابطہ آفس کے توحید احمد صاحب، کے ساتھ سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے، نائب صدر جمال بھیا، محمد رمضان محمد عبّاس، شفیق حسن، عثمان غنی، حافظ محمد جاوید اشرفی، عابد اشرفی وائر مین، نعیم احمد قدیری، عبد الرشید بھائی میلادی سروے نمبر 42, عبدالرحیم اور دیگر تعزیہ دار موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں