نیا اسلامپورہ حادثے کی جگہ پر جنتادل سیکولر لیڈران کی بروقت نمائندگی، مکمل جانچ کا مطالبہ
مالیگاؤں : نیا اسلامپورہ سروے نمبر 59 میں ایک وال کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں تین بچوں زخمی ہوئے- حادثے کی خبر ملتے ہی وارڈ کے جنتادل سیکولر کے کارپوریٹرس و ذمہ داران نے فوراً حاضری لگائی- جنتادل سیکولر کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے نے نہ صرف جے سی بی طلب کی بلکہ اپنے ذاتی خرچ سے جے سی بی کا کرایہ ادا کیا- جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈِگنیٹی، سیّد سلیم،تنویر ذوالفقا، رضوان سر اور سہیل عبدالکریم سمیت علاقے کے سرکردہ افراد بھی جائے حادثے پر پہنچے اور معاونت کی-
منہدم وال کمپاونڈ سے لگ کر ایک اور خستہ حال عمارت کی نشاندہی پر مستقیم ڈِگنیٹی نے کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کو طلب کیا- میونسپل کمشنر کو ساتھ لے کر جائے حادثے کے علاوہ وارڈ کی دیگر خستہ حال عمارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا-
حادثے میں زخمی بچوں کو ارقم ہاسپیٹل میں ایڈمیٹ کیا گیا تھا جہاںں مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی- مستقیم ڈگنیٹی نے اور کمشنر نے زخمیوں سے بات چیت کرکے ان کے احوال دریافت کئے اور ڈاکٹروں سے بھی بات کی- جنتادل سیکولر کی جانب سے اس پورے معاملے میں جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں