مالیگاؤں دھرما اننا میں ہوئی 2 راؤنڈ فائرنگ :
ایک پستول بردار ملزم سعید بابا پولس حراست میں دیگر ملزمین فرار ہونے میں کامیاب
مالیگاؤں : آج بروز جمعرات شہر کے درے گاؤں میں واقع دھرما اننا علاقے میں صبح 10 بجے 2 راؤنڈ فائرنگ ہوئی. ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق آج آج دن وہاڑے 10 بجے کے قریب دھرما اننا میں فیمس مارکیٹ سے متصل علاقے میں فائرنگ کر کے ایک بیوپاری سے پچاس ہزار روپے لوٹ لیا گیا ۔ تاہم بروقت آس پاس موجود افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کو کسی طرح پکڑ لیا ۔ لیکن دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس ضمن میں ملی مزید اطلاعات کے مطابق پلاسٹک کے کاروبار سے منسلک ایک بیوپاری جس کا وطن راجستھان ہے روپے لے کر جا رہا تھا کہ آگرہ روڈ پر دھرما اننا علاقے میں فیمس مارکیٹ کے پاس تین افراد نے اسے روک کر روپیہ چھیننے کی کوشش کی جب وہ اس بیوپاری سے روپئے چھننے میں ناکام رہے تو انہوں ڈرانے کے مقصد سے فائرنگ کی ۔ اس معاملے میں کافی جدوجہد کے بعد اس پاس موجود افراد نے فائرنگ کرنے والے پستول بردار ایک شخص کو پکڑلیا. جبکہ دیگر دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فوری طور پر اعلی آفسران سمیت شہر اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا اور کئی افراد سے افراد سے تفشیش کی. پولس کے مطابق جس شخص کو عوام نے پکڑ کر پولس کے حوالے کیا اس کا نام سعید ہاہا ہے. اس واردات کا مقدمہ پوار واڑی پولس اسٹیشن میں درج کر مزید تحقیقات جاری ہیں. واضح رہے کہ اس پوری واردات کا عینی شاہد اور اس پستول بردار کو دوڑ کر پکڑنے والا 50 سالہ شخص دل کا شدید دورہ پڑا. بغرض علاج اس شخص کو المیزان ہاسپٹل لیجایا گیا مگر دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی.
۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں