موسم ندی میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی مل گئی.
مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ اپڈیٹ) مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد کی کڑی مشقت کے بعد دیانہ فرشی پل سے گزرنے دونوں بائیک سوار جو کہ پل کی ریلنگ نہ ہونے کی وجہ سے موسم ندی میں گر کر لاپتہ ہوگئے تھے. کچھ گھنٹے پہلے 16 سالہ عبدالرحیم کی لاش کاکانی ٹھیٹر کے پاس ملی. اور اب تازہ اطلاعات کے مطابق موسم ندی میں غرقاب دوسرے نوجوان کی لاش معصوم شاہ درگاہ کے پاس مل گئی. 19 سالہ شہزاد ذاکر شیخ حق گالنہ کے ڈاکٹر ناظم شیخ کے برادر نسبتی کا لڑکا تھا ڈاکٹر ناظم کے صاحبزادے 16 سالہ عبدالرحیم کے ساتھ مالیگاؤں کسی کام کے سلسلے میں بذریعہ موٹر سائیکل آئے تھے. مگر مرضئ مولی کو کچھ اور منظور تھا. دیانہ فرشی پل پر یہ دونوں نوجوان ایک بھیانک حادثے کا شکار ہوکر ندی میں ڈوب گئے. کل ڈھائی بجے سے کارپوریشن عملے کے شکیل تیراک اور قلعہ تیراک گروپ ان نوجوانوں کو تلاش کررہے تھے. آج 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد یکے بعد دیگرے کچھ گھنٹے کے فرق سے دونوں نوجوانوں کی لاش کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل ہوگئی. شہزاد ذاکر شیخ کی لاش ملنے کے بعد بذریعہ ایمبولینس پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کی گئی. قانونی نکات کی تکمیل کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی جائے گی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں