مالیگاؤں کارپوریش سمیت کل 9 بلدیاتی انتخابات کے لیے ریزرویشن کا حتمی نوٹیفکیشن بھی ملتوی
مالیگاؤں : ریاستی حکومت کی طرف سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کے پس منظر میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سمیت ریاست کی کل 9؍ میونسپل کارپوریشنز کے عام انتخابات کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ریاستی الیکشن کمیشن نے دیگر 14 میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے لیے شائع کیے جانے والے حتمی ریزرویشن کے نوٹیفکیشن کو بھی معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اورنگ آباد، ناندیڑ، واگھالا، لاتور، پربھنی، چندر پور، بھیونڈی نظام پور، مالیگاؤں، پنویل اور میرا-بھائیندر کے انتخابات کے لیے ریزرویشن قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے جانے تھے۔ اسے اب نہیں نکالا جائے گا ۔ برہمن ممبئی، تھانے، نوی ممبئی، کلیان, ڈومبیولی، الہاس نگر، وسئی ویرار، پونے، پمپری-چنچوڑ، شولاپور، کولہاپور، ناسک، اکولا، امراوتی ، ناگپور ان میونسپل کارپوریشن کے لیے ریزرویشن کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جانا تھا وہ بھی اس فیصلے کے بعد نہیں کیا جائے گا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں