src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سنّی تعزیہ کمیٹی، اعظم پورہ وفد کی کارپوریشن آفیسران سے ملاقات، کئی مسائل پر نمائندگی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 اگست، 2022

مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سنّی تعزیہ کمیٹی، اعظم پورہ وفد کی کارپوریشن آفیسران سے ملاقات، کئی مسائل پر نمائندگی




مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سنّی تعزیہ کمیٹی، اعظم پورہ وفد کی کارپوریشن آفیسران سے ملاقات، کئی مسائل پر نمائندگی





مالیگاؤں (نامہ نگار) جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سنّی تعزیہ کمیٹی اور اعظم پورہ کے دو الگ الگ وفد نے کارپوریشن کے آفیسران سے ملاقات کی اور مختلف مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا- محرم کے پیش نظر سنّی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے جلوس جن راستوں سے گزرے کا انکی درستی کرنے، بجلی کی تاروں کو اونچا کرنے، تعزیہ رکھنے کی جگہوں پر مورم ڈالنے، صاف صفائی کرنے، فوکس لائٹ لگانے اور دوا کا چھڑکاؤ کرنے کا مطالبہ کیا گیا- اسکے علاوہ تعزیہ دفن کرنے کی جگہ گرنا ندی حسینی ساگر پر بھی ہر طرح کے انتظامات کیے جائیں، اسطرح کا مطالبہ بھی کیا گیا- وفد کی نمائندگی کے فوراً بعد کارپوریشن کے درخت، سڑک، صاف صفائی، اتی کرمن اور لائٹ ڈپارٹمنٹ کے آفیسران نے تعزیہ جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی شروع کی- بجلی سپلائی کمپنی کے ساحل سر نے بھی اپنے ملازمین کو بھیج کر جلوس کے راستوں میں بجلی تاروں سے جڑے مسائل کی معلومات طلب کی اور عملی اقدامات اٹھانے کا تیقن دیا- وفد میں سنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والے، محمد رمضان محمد عباس و دیگر ذمہ داران اور تعزیہ دار شامل تھے-

مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں دوسرا وفد محلہ اعظم پورہ کے سرکردہ افراد پر مشتمل تھا- وفد نے اہلیان اعظم پورہ کو درپیش مختلف مسائل کے تعلق سے سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، محکمہ صاف صفائی کے ذمہ دار پھالکے سر اور لائٹ محکمہ کے ابھیجیت پوار سے ملاقات گفتگو کی.  وفد نے مطالبہ کیا کہ اعظم پورہ میں روزانہ صاف صفائی ہو اور بارش کی وجہ سے کئی سڑکیں خستہ حالت میں ہیں، ان راستوں کی درستی کی جائے- رکن جنتادل سیکولر سلیم گڑبڑ کی کوششوں سے محلہ میں کئی اسٹریٹ لائٹس نصب کیے گئے ہیں. لیکن انہیں بجلی کے کھمبوں سے اب تک جوڑا نہیں گیا ہے.  اس کارپوریشن جلد ازجلد بجلی کے تار مہیا کرے تاکہ اسٹریٹ لائٹس روشن ہوں، اسطرح کا مطالبہ بھی وفد نے کیا- تمام مسائل و مطالبات بغور سننے کے بعد متعلقہ آفیسران نے یقین دلایا ہے کہ وہ مزکورہ مطالبات پر جلد کاروائی کریں گے- وفد میں نوجوان و بزرگ سمیت اعظم پورہ کے کئی سرکردہ افراد شامل تھے.

واضح رہے کہ مستقیم ڈگنیٹی سنّی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران کیساتھ رسومات محرم کے لیے ضروری کام کاج کرانے کے لیے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں- اسکے علاوہ اہلیان اعظم پورہ کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے جنتادل سیکولر کے ذمہ داران مسلسل سرگرم عمل ہیں-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages