src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> “ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” نعرے کیساتھ یوم آزادی پر پروقار جشن کا اعلان اشوک استمبھ پر عوامی پرچم کشائی، شہیدوں کو دیا جائیگا خراج عقیدت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 اگست، 2022

“ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” نعرے کیساتھ یوم آزادی پر پروقار جشن کا اعلان اشوک استمبھ پر عوامی پرچم کشائی، شہیدوں کو دیا جائیگا خراج عقیدت

 



ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” نعرے کیساتھ یوم آزادی پر پروقار جشن کا اعلان اشوک استمبھ پر عوامی پرچم کشائی، شہیدوں کو دیا جائیگا خراج عقیدت



مالیگاؤں :ہمارا ملک ہندوستان اس سال 15 اگست کو اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کرے گا- اس مناسبت فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر آزادی کا جشن منانے کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے- یوم آزادی کے موقع پر فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کی جانب سے شہیدوں کی یادگار سے متصل اشوک استمبھ پر ترنگا لہرایا جائیگا- پرچم کشائی سے قبل ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد بھی ہوگا جسمیں شہداء جنگ آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا-

اس باوقار تقریب کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کے اہم رکن محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آنے والی 15 اگست کو ہمارا ملک آزادی کے 75سال مکمل کررہا ہے- اسلیے آزادی کا جشن دھوم دھام سے منانا چاہیے- ہر ہندوستانی کے دل میں ملک سے محبت کا جذبہ ہونا چاہیے اور اپنی خوشی مادر وطن سے محبت کا اظہار کرنا چاہیے- حکومت “ہر گھر رنگا” نام سے مہم چلا رہی ہے- لیکن شہریان مالیگاؤں کسی کے دباؤ میں نہیں بالکل اپنی خوشی سے ترنگا جھنڈا لہرائیں- جنگ آزادی میں ہر قوم کے افراد نے عظیم قربانیاں دی ہیں- اسلیے یہ ہمارے لیے خوشی کا مقام ہیکہ ہمارا ملک آزادی کے 75 سال مکمل کررہا ہے-

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید بتایا کہ چونکہ اس یوم آزادی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اسلیے شہیدوں کی یادگار سے متصل اشوک استمبھ کے پاس جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی جائیگی- اشوک استمبھ پر ہونے والی پرچم کشائی شہر کی واحد عوامی پرچم کشائی ہوتی ہے- سرکار نے “ہر گھر ترنگا” کا نعرہ دیا ہے- ہم اضافہ کرتے ہوئے “ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” کا نعرہ دے رہے ہیں- کیونکہ موجودہ حالات میں دستور ہند کی حفاظت انتہائی ناگزیر ہے-

مورخہ 13 اگست سے اشوک استمبھ کے پاس سجاوٹ کا کام شروع ہو جائیگا- مورخہ 15 اگست صبح 9 بجے سے جشن آزادی کی تقریب اشوک استمبھ کے پاس شروع ہوگی- اس تقریب میں جنگ آزادی میں اپنی جان قربان کرنے والے مالیگاؤں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا- اسکے علاوہ اگنی ویر اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کے لیے کوشاں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انکا استقبال کیا جائیگا- ٹھیک 10:15 بجے اشوک استمبھ پر ترنگا لہرایا جائیگا- پرچم کشائی سے قبل دستور ہند کی تمہید بھی پڑھی جائیگی-

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ فریڈم فائٹر کمیٹی کا قیام شہیدوں کی یادگار پر شہداء کا نام لکھوانے کے مقصد سے کیا گیا تھا- لیکن کورونا کیوجہ سے عدالتی نظام سست رفتاری سے چل رہا تھا اور اب بھی اسمیں تیزی نہیں آئی ہے- لیکن ہماری کوشش جاری ہے- ہم اشوک استمبھ کے پاس ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں بھی مالیگاؤں کے شہیدوں کا خراج عقیدت پیش کرینگے- شہریان سے بھی گزارش ہیکہ وہ مالیگاؤں کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کریں-

فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کے ذمہ داران نے شہریان سے اپیل کی ہیکہ وہ “ہر گھر ترنگا، ہر زباں سنویدھان” کے نعرے کیساتھ اشوک استمبھ کے پاس ہونے والے آزادی کے جشن میں کثیر تعداد میں شرکت کریں- پریس کانفرنس میں عمر فاروق الخدمت، عمران رضوی، سہیل عبدالکریم اور معین اختر سمیت فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages